کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔ ترجمان نے کہا کہ سندھ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025ء سے مؤثر ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رینجرز کی تعیناتی
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز، کراچی بدستور سب سے زیادہ متاثر
سندھ میں ڈینگی کی صورتحال مسلسل تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 232 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کراچی ہے جہاں 127 مریض سامنے آئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں 34 اور نجی اسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے، جس کے بعد داخل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے۔
کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں 17 جبکہ حیدرآباد میں 9 مریض داخل کیے گئے۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں سے 38 اور نجی اسپتالوں سے 34 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس گئے۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ نے تصدیق کی کہ اس مدت کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں 2432 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 232 مثبت آئے۔ کراچی کی لیبارٹریز میں 123 جبکہ حیدرآباد میں 109 کیسز رپورٹ ہوئے، جو دونوں شہروں میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، گھروں اور اطراف میں پانی کھڑا نہ ہونے دینے اور فوری ٹیسٹنگ کی ہدایت کی ہے تاکہ وبا پر قابو پایا جا سکے۔