دیوالی پر 250 ہندو خاندانوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-02-10
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر 250 ہندو خاندانوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔ محکمہ اقلیتی امور کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی اور سیکریٹری اقلیتی امور انجم اقبال نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شام سندر نے کہا کہ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وڑن کے مطابق ہر مذہب اور برادری کی خوشیوں میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ رواداری اور بھائی چارے کی سرزمین ہے، اور اقلیتی برادری کی فلاح حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تقریب میں شریک ہندو برادری نے حکومت سندھ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات مذہبی ہم آہنگی کو مضبوط بناتے ہیں اور معاشرتی یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔