City 42:
2025-10-13@15:28:51 GMT

پاک، افغان کشیدگی :چمن بارڈر دوسرے روز بھی بند  

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک:پاک افغان کشیدگی کے بعد چمن بارڈر آج دوسرے روز بھی مکمل بند ہے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث آمدورفت بند ہے، سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات بدستور سخت ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق 11 اور 12اکتوبر کی رات پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

فلپائن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

  پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21افغان پوزیشنز پر عارضی طور پر قبضہ کرلیا گیا اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے مراکز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 23سپوت شہید جبکہ 29زخمی ہوگئے۔

  پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی جانب سے مؤثر جواب کے نتیجے میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اے ٹی سی عدالتوں سے سزا یافتہ قیدی معافی کے حقدار نہیں؛ بلوچستان ہائیکورٹ

 آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت اپنی سرزمین سےسرگرم دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کرے، طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی چھوڑ دے۔

  پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی جاری رکھے گا، طالبان حکومت بازنہ آئی تو پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کارروائی جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی جانب سے پاک فوج کی کے مطابق

پڑھیں:

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ (ن)نواز شریف سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں پاک افغان کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان تنا وکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماوں نے پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے لئے مل کر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی جس میں پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امرا پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔دونوں رہنماوں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ،عاطف اکرام شیخ افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ،عاطف اکرام شیخ ایران کی پاک افغان کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش، دونوں ممالک کو مذاکرات کا مشورہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے عسکری ڈھانچے اوردہشت گرد عناصر کے خلاف ہیں، اسحاق ڈار فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، رانا ثنااللہ مذہبی جماعت کا احتجاج اسلام آباد، راولپنڈی کے کچھ راستے کھل گئے، موبائل انٹرنیٹ جزوی بحال افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچےہیں: خواجہ آصف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چمن: پاک افغان سرحد پر مہاجرین کا انخلا جاری، تجارتی سرگرمیاں دوسرے روز بھی معطل
  • سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، سوات و مالا کنڈ میں عوامی ردِعمل
  • چمن و طورخم بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند
  • پاک افغان کشیدگی میں اضافہ، طورخم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو
  • پاک افغان سرحد پرچھڑپیں، پاک فوج کا بھرپور جواب ، افغان فوجی اور خارجی ہلاک،متعددچوکیاں تباہ
  • پاک افغان کشیدگی کے بعد طورخم بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی، سعودی عرب کا ردعمل بھی آگیا
  • افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپور جواب، متعدد افغان فوجی اور خواج ہلاک، چوکیاں تباہ