اسلام آباد:

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی اور جنوی وزیرستان میں خوارج گل بہادر گروپ پر جوابی حملوں میں 100 سے زائد خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

اپنے ایکس (ٹویٹ) اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد کے نزدیک شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر کے پر حملے کیے، 48 گھنٹے طویل جنگ بندی کے دوران افغانستان میں متحرک خارجیوں نے بار بار پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملے کی کوششیں کیں جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کیا، سیکیورٹی ردِ عمل کے نتیجے میں سو سے زائد خارجی جہنم واصل کر دیے گئے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خارجی گل بہادر کے عناصر نے شمالی وزیرستان میں گاڑی پر بم حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں شہریوں اور ایک فوجی نے شہادت قبول کی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، خارجی گل بہادر کے خلاف گزشتہ شب اسٹرائیکس میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کم از کم 60 تا 70 خارجی اور ان کی قیادت کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے خلاف نشانہ بنانے کے حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں اور دعوے بے بنیاد ہیں، افغانستان کے اندر کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں، پاکستان مخلصانہ طور پر یقین رکھتا ہے کہ آگے کا راستہ افغانستان کی سرزمین سے جاری بھارت نواز دہشت گردی کے مسئلے کو مذاکرات اور افغان حکام کی جانب سے غیر ریاستی عناصر پر کنٹرول کے ذریعے حل کرنے میں مضمر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی سرحدی سالمیت اور اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے اور ہم افغانستان سے آپریشن کرنے والے دہشت گردوں کو سکون سے رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گل بہادر نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے، عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نےنومنتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں عدم شرکت کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت افغان پناہ گزینوں اور ان کی واپسی کے حوالے سے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اجلاس میں بیٹھ کر بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے، جو کہ ایک افسوسناک رویہ ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی مرحلہ وار واپسی اور اس سے متعلق سلامتی، انسانی ہمدردی اور انتظامی پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک 3 لاکھ افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس جا چکے ہیں: قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

وفاقی وزیر کے مطابق، اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، ان کی نمائندگی صوبائی حکومت کے نمائندے مزمل اسلم نے کی۔

عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ صوبے کے امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی موجودگی ضروری تھی، لیکن بدقسمتی سے وہ شریک نہیں ہوئے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن پر جلد عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: افغان مہاجرین کے زیر انتظام اسکول سیل، اساتذہ و طلبا کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ غزہ اور فلسطین کے معاملے پر پاکستان نے ہمیشہ اصولی مؤقف اختیار کیا ہے اور وزیراعظم نے ہر عالمی فورم پر فلسطینیوں کی آواز بن کر کردار ادا کیا ہے۔

’اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری خارجہ پالیسی کامیابی کے راستے پر ہے، اور حالیہ دنوں میں پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔‘

عطا اللہ تارڑ کے مطابق، حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت سبز پاسپورٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: افغان مہاجرین کے انخلا سے بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ٹی ایل پی اور تحریک انصاف کی احتجاجی کالوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

’ملک بھر میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے، اور عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بے مقصد احتجاج اور سیاسی افراتفری نہیں چاہتے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاسپورٹ تحریک انصاف ٹی ایل پی خارجہ پالیسی عطااللہ تارڑ وزیر اطلاعات

متعلقہ مضامین

  • دو دنوں میں خوارج گل بہادر گروپ کے 100سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ، عطا اللہ تارڑ
  • سرحد پار سے دہشت گردی: سیکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خارجی مارے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • گل بہادرگروپ کے خارجیوں کیخلاف گزشتہ شب ٹارگٹڈکارروائی میں 60 سے70خوارج ہلاک ہوگئے؛ عطا اللہ تارڑ
  • فورسز نے ٹارگٹڈ کارروائی میں گل بہادر گروپ کے 60 سے 70 خارجیوں کو ہلاک کیا، وزیر اطلاعات
  • جنگ بندی میں خارجیوں نے افغانستان سے متعدد دہشتگرد حملے کیے جو ناکام بنائے: عطاء تارڑ
  • ٹارگٹڈ کارروائی میں کم از کم 60 تا 70 خوارج ہلاک، عطااللہ تارڑ
  • پاکستان کے فضائی حملے: خوارج گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے، عطااللہ تارڑ
  • سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیاں، 4 روز میں 130 سے زائد خوارج ہلاک