سانحہ کارساز کو 18 سال بیت گئے، المناک واقعہ کا غم آج بھی تازہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سانحہ کارساز کو 18 سال بیت گئے، المناک واقعہ کا غم آج بھی تازہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز
کراچی: (آئی پی ایس) سانحہ کارساز ایک زخم جو بھر نہیں سکتا، سانحہ کارساز کو 18 سال بیت گئے، المناک واقعہ کا غم آج بھی تازہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق 18 اکتوبر 2007 وہ دن جب سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو طویل خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن پہنچیں تو کراچی ایئرپورٹ پر جیالوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، عوام کے ٹھاٹے مارتے سمندر کے باعث بینظیر بھٹو کے خصوصی ٹرک نے کارساز تک کا منٹوں کا سفر کئی گھنٹوں میں طے کیا تو یکے بعد دیگرے دو زوردار دھماکے ہوئے۔
دھماکوں نے تمام خوشیاں قیامت صغری میں تبدیل کر دیں، دھماکہ ہوتے ہی ایسی افرا تفری مچی کے ہر طرف صرف چیخ و پکار اور ایمبولینس کے سائرن کی گونج تھی، اس افسوسناک واقعہ میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے، تاہم واقعے میں ملوث افراد قانون کے کٹہرے میں نہ آسکے۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کا واقعہ 27 دسمبر کے واقعے کا تسلسل تھا، جیالے کارکن اور رہنما ہر سال کارساز یادگار شہداء پر جمع ہوتے ہیں اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی بھرپور پذیرائی، عالمی سطح پر کیس اسٹڈی کے طور پر پیش آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت گرم، مزید 3وزرا مستعفی، تعداد 4ہوگئی عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا وفاقی وزیر داخلہ سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس کو بند نہ کرنے پر اتفاق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سانحہ کارساز
پڑھیں:
سوات موٹروے پر المناک حادثہ: ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی
سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جب ایک ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ریسپانس ٹیم ایمبولینسز کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ موٹروے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
مشترکہ کارروائی کے دوران موٹروے پولیس اور اہلکاروں نے بعض زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اپنی گاڑیوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے باقی متاثرہ افراد کو بھی بروقت اسپتال پہنچایا۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جبکہ 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سوات ریفر کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: لسبیلہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق
ابتدائی معلومات کے مطابق تمام متاثرہ افراد کا تعلق ضلع سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے گبرال سے تھا۔ یہ ایک خانہ بدوش خاندان تھا جو موسمی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں نقل مکانی کرتا تھا۔
ترجمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق حادثہ نہایت سنگین نوعیت کا تھا، تاہم ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
15 افراد جاں بحق، 8 المناک حادثہ ترجمان ریسکیو 1122 ٹرک سوات موٹروے