سوات موٹروے پر المناک حادثہ: ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جب ایک ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ریسپانس ٹیم ایمبولینسز کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ موٹروے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
مشترکہ کارروائی کے دوران موٹروے پولیس اور اہلکاروں نے بعض زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اپنی گاڑیوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے باقی متاثرہ افراد کو بھی بروقت اسپتال پہنچایا۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جبکہ 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سوات ریفر کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: لسبیلہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق
ابتدائی معلومات کے مطابق تمام متاثرہ افراد کا تعلق ضلع سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے گبرال سے تھا۔ یہ ایک خانہ بدوش خاندان تھا جو موسمی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں نقل مکانی کرتا تھا۔
ترجمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق حادثہ نہایت سنگین نوعیت کا تھا، تاہم ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
15 افراد جاں بحق، 8 المناک حادثہ ترجمان ریسکیو 1122 ٹرک سوات موٹروے.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 15 افراد جاں بحق 8 المناک حادثہ ترجمان ریسکیو 1122 سوات موٹروے افراد جاں بحق ریسکیو 1122
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔