پشاور:

سوات موٹروے ٹنل کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ا ور 10 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق خوفناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور موٹروے پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔  تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹخیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق سوات کی تحصیل بحرین سے ہے۔ پولیس کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم وجوہات  کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق