اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد پولیس نے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ کی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ سے شہری کے قتل اور خاتون کے اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسلام آباد تھانہ بنی گالہ پولیس کی بڑی کارروائی, شہری کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل اور خاتون کے اغواء میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار۔
پولیس نے قتل اور اغواء میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اشتہاری ملزم نے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں مقتول الیاس کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ… pic.
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 15, 2025
گرفتار ملزم محمد اصغر حسین نے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں شہری الیاس کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور مسماۃ شیما بی بی کو اغوا کرلیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی : منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار، درجنوں ملزمان گرفتار
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد پولیس تھانہ بنی گالہ خاتون اغوا شہری قتل ملزم گرفتارذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس تھانہ بنی گالہ خاتون اغوا شہری قتل ملزم گرفتار اشتہاری ملزم کو گرفتار میں ملوث اشتہاری ملزم اسلام ا باد پولیس تھانہ بنی گالہ پولیس کی قتل اور کے قتل
پڑھیں:
احتجاجی کیس میں پولیس کی بڑی کارروائی، جیو فینسنگ سے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں مذہبی جماعت کے حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور سے مریدکے تک ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور قانون شکنی میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق موبائل فارنزک کے ذریعے توڑ پھوڑ میں ملوث مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ گرفتار افراد کے واٹس ایپ گروپس کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ دیگر شریک افراد تک پہنچا جا سکے۔
پولیس نے بتایا کہ درج مقدمات میں دہشت گردی، اقدامِ قتل، ڈکیتی اور پولیس پر حملے کی دفعات شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واضح کیا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی اور شواہد کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائے گی۔