پیپلز پارٹی کے تحت سانحہ کارساز کے شہدا کی برسی منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بتایا کہ سانحہ کارساز 18 اکتوبر کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے تمام اضلاع میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما سانحہ کارساز کے شہدا کی قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں ہونے والے کارساز دھماکے کو 18 سال بیت گئے۔ پیپلز پارٹی کے تحت سانحہ کارساز کے شہدا کی برسی ہفتہ کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بتایا کہ سانحہ کارساز 18 اکتوبر کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے تمام اضلاع میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما سانحہ کارساز کے شہدا کی قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، پیپلز پارٹی کی قیادت و رہنما اورکارکنان کراچی میں یادگار شہدا کے مقام پر حاضری دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے مقام پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور ان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحالی جمہوریت کے لیے سانحہ کارساز کے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس برسی پر کوئی جلسہ نہیں ہورہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سانحہ کارساز کے شہدا کی پیپلز پارٹی کے شہدا کے
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب حیدرآباد کے دیالداس کلب میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی، عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا لائیو خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے سنا، اس موقع پر کارکنوں نے نعرے بھی لگائے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی، سپاف، پیپلز کلچر ونگ، پیپلز ویمن ونگ، پیپلز مینارٹی ونگ، پیپلز لیبر ونگ، پیپلز سٹوڈنٹس ونگ اور دیگر ماتحت تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپورانداز میں شرکت کی۔