مذہبی جماعت کا احتجاج: پنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ، تمام رابطہ سڑکیں بحال
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بند کی گئی تمام رابطہ سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد مری روڈ اور دیگر راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی مری روڈ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بھی کھل گئے تاہم مری روڈ سے فیض آباد جانے والا راستہ اور راولپنڈی ، اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی بند ہے۔ادھر آئی جی پی روڈ، ڈبل روڈ، ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہے جب کہ راولپنڈی سے ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو راستہ کھول دیا گیا ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون اور ڈیٹا سروسز بھی بحال کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹی ایل پی کا احتجاج: دوسرے روز بھی جڑواں شہروں میں زندگی مفلوج، سڑکیں، ادارے اور انٹرنیٹ بند
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر رہے۔ راستوں کی بندش اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تجارتی اور تعلیمی سرگرمیاں معطل
میڈیا رپورٹس کے مطابق راستے بند ہونے کے باعث جڑواں شہروں میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ایل پی مارچ، اسلام آباد کے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے
ممکنہ احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند رہی، اور فیض آباد کے اطراف ہوٹل و ریسٹورنٹس سیل کر دیے گئے۔
اہم شاہراہیں مکمل طور پر سیل
فیض آباد انٹرچینج، ایکسپریس وے، آئی جے پی روڈ، کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے تاحال بند ہیں۔ اسی طرح وارث خان، کمیٹی چوک، شمس آباد، شاہین چوک، صدر اور پرانے ایئرپورٹ سے آنے والے تمام راستے بھی سیل کر دیے گئے ہیں۔
ٹریفک اور انٹرنیٹ پر پابندیاں
راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، جبکہ ایئرپورٹ جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی دوسرے روز معطل رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں