حکومت کا بڑا ریلیف پیکج، سیلاب زدہ علاقوں کے 25 لاکھ سے زیادہ گھروں کے بجلی بل معاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 25 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور قبائلی علاقوں کے صارفین کو مجموعی طور پر 17 ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں پر بڑے ریلیف کا فیصلہ، ٹیکسز ختم کرنے پر غور
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کے 15 لاکھ صارفین اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیپکو) کے 4 لاکھ 75 ہزار صارفین کے بل معاف کیے گئے ہیں۔
اسی طرح ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) کے 2 لاکھ 65 ہزار، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 77 ہزار، لاہور کے 48 ہزار اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے 1 لاکھ 65 ہزار صارفین کو بھی بلوں سے استثنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کو 24 گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی قرارداد منظور
پاور ڈویژن کے مطابق قبائلی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 1 ہزار صارفین کو اگست کے بل ادا نہیں کرنے ہوں گے، جب کہ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے متاثرہ صارفین سے متعلق سروے جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئیسکو اسلام اباد اگست بجلی بل پاکستان پشاور پیپکو سیلاب فیسکو فیصل آباد گیپکو لاہور ملتان وفاقی حکومت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئیسکو اسلام اباد اگست بجلی بل پاکستان پشاور سیلاب فیسکو فیصل ا باد گیپکو لاہور ملتان وفاقی حکومت الیکٹرک سپلائی کمپنی بجلی بل
پڑھیں:
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالی تعاون دینے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صوبہ بلوچستان میں آبی ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔
اس رقم کو بلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت استعمال کیا جائے گا، جس سے ضلع ژوب کے سیری توئی ڈیم کی فنڈنگ کی کمی پوری ہوگی اور ڈیم کی گنجائش میں اضافہ ممکن ہوگا۔
اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف ڈیم کی گنجائش بہتر ہوگی بلکہ سیلاب کے خطرات میں کمی آئے گی اور پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، یہ پروجیکٹ صوبے میں خشک سالی کے خدشات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ اے ڈی بی نے اس سے قبل اگست میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد بھی فراہم کی تھی۔ بینک کے صدر ماساٹو کانڈا نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے ڈی بی بحران کے دوران پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں مدد کرے گا۔