غیر معمولی نیلامی: معدوم ہویہ پرندے کا ایک پر 28 ہزار ڈالر میں فروخت
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں نایاب اور انتہائی محفوظ حالت میں پایا جانے والا ہویہ (Huia) پرندے کا ایک پر 46 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر (تقریباً 28 ہزار 365 امریکی ڈالر) میں نیلام ہوا، جس نے دنیا کا سب سے مہنگا پر ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ پرندہ جو صرف نیوزی لینڈ میں پایا جاتا تھا، گزشتہ صدی کے اوائل میں ناپید ہو گیا، یورپی باشندوں کی آمد کے بعد یہ پرندہ پہلے ہی کم ہوتا جا رہا تھا مگر اس کے خوبصورت پروں کی مانگ نے اس کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا۔
ہویہ کے پر قدیم دور میں قبائلی سرداروں اور معزز شخصیات کے درمیان فخر اور رتبے کی علامت سمجھے جاتے تھے بعد ازاں فیشن انڈسٹری اور کلیکٹرز کی دلچسپی نے اس کی بقا کو مزید خطرے میں ڈال دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ پر اصل میں نیلامی میں 3 ہزار ڈالر تک فروخت ہونے کی توقع تھی، تاہم بولی کے دوران عالمی کلیکٹرز کی دلچسپی نے قیمت کو کئی گنا بڑھا دیا۔
خیال رہےکہ نیوزی لینڈ کا ہویہ (Huia) پرندہ اپنی خوبصورت سیاہ چمکدار پَر، سفید سرے والے دم اور نر و مادہ کی منفرد چونچ کی بناوٹ کے باعث دنیا کے سب سے نایاب اور دلچسپ پرندوں میں شمار ہوتا تھا، یہ پرندہ صرف نیوزی لینڈ کے جنگلات میں پایا جاتا تھا اور مقامی ماوری قبائل کے لیے مقدس حیثیت رکھتا تھا۔
ہویہ کی خاص بات یہ تھی کہ نر کی چونچ چھوٹی اور مضبوط جبکہ مادہ کی چونچ لمبی اور خم دار ہوتی تھی، جس سے دونوں مختلف طریقے سے خوراک حاصل کرتے تھے ، نر لکڑی چیر کر کیڑے نکالتا اور مادہ درخت کی دراڑوں سے رس یا کیڑے تلاش کرتی تھی۔
بدقسمتی سے یورپی تاجروں اور کلیکٹرز کی لالچ نے اس نایاب پرندے کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا۔ بیسویں صدی کے آغاز تک ہویہ مکمل طور پر معدوم ہو گیا۔
حال ہی میں اس نایاب پرندے کا ایک پَر حیران کن طور پر 28 ہزار ڈالر (تقریباً 46 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر) میں نیلام ہوا، جس نے دنیا کا سب سے مہنگا پَر ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ قدرت کے نایاب خزانے کی حفاظت انسان کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
ایران کی سپریم سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری کی اہم اور غیر معمولی دورے پر پاکستان آمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-01-19
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے تاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ایرانی سفارت خانہ کے مطابق بدلتے ہوئے عالمی حالات، علاقائی صورتحال اور خطے کے نئے اسٹریٹجک تقاضوں کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی کا یہ اہم دورہ اسی سمت میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے وفود سیاسی، سیکورٹی، سرحدی انتظام، انسداد دہشت گردی، معاشی تعاون اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کریں گے۔