واٹس ایپ نے صارفین کو پروفائل میں فیس بک آئی ڈی کا لنک شامل کرنے کی سہولت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
واٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا اپ ڈیٹ میں نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین اب اپنے فیس بک پروفائل کا لنک واٹس ایپ پروفائل پر شامل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کا مقصد میٹا کے پلیٹ فارمز کے درمیان رابطہ مزید آسان بنانا ہے۔
بیٹا ورژن میں شامل اس فیچر کے ذریعے صارف اپنے واٹس ایپ پروفائل پر فیس بک لنک جوڑ سکتے ہیں، جو ان تمام افراد کو نظر آئے گا جو ان کا پروفائل دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کالز ہب فیچر لانچ کردیا
یہ لنک میٹا اکاؤنٹس سینٹر کے ذریعے تصدیق شدہ ہوگا تاکہ واضح ہو سکے کہ دونوں پروفائلز ایک ہی شخص کے ہیں۔ تصدیق شدہ لنک کے ساتھ ایک چھوٹا بیج ظاہر ہوگا، جبکہ غیر تصدیق شدہ لنک مکمل یو آر ایل کی صورت میں دکھائی دے گا۔
فیچر کو فعال کرنے کے لیے صارفین Settings > Privacy > Links میں جا کر اپنی مرضی کے مطابق لنک کی نمائش کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ صارف یہ طے کر سکتے ہیں کہ لنک سب کو دکھایا جائے، صرف منتخب رابطوں کو یا مکمل طور پر نجی رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کے لیے نئے فیچرز متعارف کروا دیے
یہ اپ ڈیٹ اس سے قبل متعارف کرائے گئے ان فیچرز کے تسلسل میں ہے جن کے ذریعے صارفین انسٹاگرام پروفائلز کو جوڑنے اور واٹس ایپ اسٹیٹس کو براہِ راست انسٹاگرام پر شیئر کرنے کی سہولت حاصل کر چکے ہیں۔
ابتدائی طور پر یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم توقع ہے کہ آزمائش مکمل ہونے کے بعد جلد ہی تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news Whatsapp انسٹاگرام پروفائل ٹیکنالوجی فیس بک لنک میٹا واٹس ایپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسٹاگرام پروفائل ٹیکنالوجی فیس بک میٹا واٹس ایپ واٹس ایپ نے فیس بک کے لیے
پڑھیں:
گوگل نے اب تک کاسب سے طاقتور5Gفون متعارف کرادیا
کیلی فورنیا(نیوز نیوز ڈیسک) گوگل نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون گوگل پکسل پرو 11 متعارف کرا کے اسمارٹ فون انڈسٹری میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ جدید ترین ہارڈویئر اور مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز کے ساتھ، یہ فون ٹیکنالوجی کے شوقین صارفین کے لیے ایک نیا معیار مقرر کر رہا ہے۔
پکسل پرو 11 میں 24GB RAM اور 1TB اسٹوریج دی گئی ہے، جو اسے دنیا کے تیز ترین اور طاقتور ترین فونز میں شامل کرتی ہے۔ فون میں موجود 250 میگا پکسل کا AI کیمرہ کم روشنی میں بھی غیر معمولی وضاحت کے ساتھ تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ 120W فاسٹ چارجنگ صارفین کو چند منٹوں میں مکمل بیٹری فراہم کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق گوگل کا یہ نیا فون کارکردگی، رفتار، فوٹوگرافی اور بیٹری لائف کے لحاظ سے مارکیٹ میں موجود تمام بڑے برانڈز کے لیے ایک سخت چیلنج بن سکتا ہے۔ ابتدائی ریویوز میں صارفین نے اسے “گیمنگ اور فوٹوگرافی کا شاہکار” قرار دیا ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل نے اس فون کے ذریعے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف اینڈرائیڈ سسٹم بلکہ ہارڈویئر کے میدان میں بھی ایپل اور سام سنگ جیسے بڑے برانڈز کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔