بلوچستان: وڈھ میں مشتبہ گاڑی سے 10 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
کوئٹہ:
لیویز فورس نے بلوچستان کے ضلع وڈھ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لیویز فورس نے ضلع وڈھ کے دور دراز علاقے گاسلیٹی چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران ایک مشتبہ گاڑی سے 10 کلوگرام چرس برآمد کرکے رحمت اللہ نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
برآمد ہونے والی منشیات پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، گرفتار ملزم رحمت اللہ مقامی رہائشی ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ یہ منشیات افغانستان کی سرحد سے پار کرکے بلوچستان کے اندرونی علاقوں میں تقسیم کی جاتی ہیں اور اس کی ترسیل کوئٹہ کے مختلف بازاروں تک کی جاتی ہے۔
ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کی شقوں کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کو بھی پکڑا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔