عمران خان دورانِ عدت نکاح کیس کی سماعت میں خاور مانیکا پر تشدد؛ وکلا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
عمران خان کے دورانِ عدت نکاح کیس کی سماعت میں خاور مانیکا پر تشدد کے سلسلے میں عدالت نے وکلا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے معاملے میں عدالت نے پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ عدالت کی جانب سے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خواجہ آصف کی بچوں کی عمران خان سے ملاقات کے بارے گارنٹی پر جمائمہ نے رد عمل جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے ملنے آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ گارنٹی دی کہ عمران خان کے بچوں کو ملاقات کیلئے پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔
خواجہ آصف کے بیان پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بچوں کو تو فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ کسی کو بھی نہیں ہے ‘‘۔
جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ
They’re not even allowed to speak to him on the phone. No one is. https://t.co/LnmE44IZPL
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 30, 2025مزید :