اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلاکے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلاکے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) انسداددہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کردیے جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
عدالت نے متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس بھی سامنے آیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانےکے خواہشمند عازمین حج کیلئے خوشخبری پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانےکے خواہشمند عازمین حج کیلئے خوشخبری افغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مبینہ طور پر اغوا سانحہ کارساز کو 18 سال بیت گئے، المناک واقعہ کا غم آج بھی تازہ ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی بھرپور پذیرائی، عالمی سطح پر کیس اسٹڈی کے طور پر پیش آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت گرم، مزید 3وزرا مستعفی، تعداد 4ہوگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دہشتگردی عدالت اسلام ا باد پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک کے 11 کارکنان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مذہبی جماعت کے کارکنان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات، تحریک لبیک کے 11 کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت نے ملزمان کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزمان پر پولیس اہکاروں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔ خیال رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ چونگ میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔ ملزمان میں محمد طارق ، شاہد علی ، جہانگیر بابر ، علی رضا سمیت دیگر شامل ہیں۔