ڈاکٹر زینب سے طلاق کی خبریں، فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کا بیان وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ، علیزے سلطان نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں اس سماجی رویے پر سوال اٹھایا ہے جس کے تحت بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری صرف ماں پر ڈال دی جاتی ہے۔
علیزے سلطان کا کہنا تھا کہ اگر والدین کے درمیان طلاق یا علیحدگی ہو جائے تو والد کی ذمہ داری صرف مالی تعاون تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے بچوں کی پرورش میں برابر کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یہ بات عام ہے کہ بچوں کی ہر ضرورت، چاہے وہ اسکول لے جانے کی ہو یا روزمرہ کے معاملات پوری کرنے کی، ماں کی ہی ذمہ داری ہے۔
علیزے کے مطابق یہ طرزِ عمل ایک اکیلی ماں (سِنگل مدر) کے لیے نہایت مشکل ہوتا ہے اور بچوں کی پرورش کا تمام بوجھ عورت کے کندھوں پر ڈال دینا ناانصافی ہے کیونکہ والد صرف اخراجات ادا کرنے کی حد تک محدود نہیں۔ علیزے سلطان نے مزید کہا کہ اگر کوئی ماں یہ تمام ذمہ داریاں تنہا نبھا رہی ہے تو یہ معاشرتی دباؤ کا نتیجہ ہے، اور ایسے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے، سلطان اور فاطمہ، ہیں۔ یہ جوڑی 2023 میں علیحدہ ہوگئی تھی، جبکہ فیروز خان نے 2024 میں اپنی سائیکلوجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کر لی تھی تاہم ان دنوں فیروز اور ان کی دوسری اہلیہ کی طلاق کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیزے سلطان فیروز خان بچوں کی
پڑھیں:
پاک افغان تعلقات میں تناؤ، بابر خان خٹک کا نغمہ ’نمک حرام‘ سوشل میڈیا پر وائرل
خیبر پختونخواہ کے معروف گلوکار بابر خان خٹک نے افغانستان کے خلاف اپنا نیا نغمہ ’نمک حرام‘ جاری کر دیا ہے۔ یہ نغمہ حالیہ پاک افغان کشیدگی اور بعض افغان عناصر کی پاکستان مخالف پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے۔ نغمے میں افغان رویے پر تنقید کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے جذبات کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے، جس نے سننے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔
نغمے کے بول جذبات سے لبریز اور قومی جذبے سے سرشار ہیں، جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے ’قوم کی ترجمانی‘ قرار دیا ہے۔ ریلیز کے چند ہی گھنٹوں میں ’نمک حرام‘ کو ہزاروں بار دیکھا اور شیئر کیا گیا، جب کہ یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کے ویوز، تبصروں اور تعریفی پیغامات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پختونخواہ کے مشہور گلوکار بابر یوسفزئی نے افغانستان کے خلاف اپنا نغمہ نمک حرام جاری کردیا۔ جو کہ مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہا ھے???? pic.twitter.com/nKVnNq6LUK
— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) October 12, 2025
سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے اس نغمے کو وطن سے محبت کا بھرپور اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ بابر خان خٹک کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ 11 اکتوبر کی شب پاکستان اور افغانستان کی حالیہ تاریخ کی شدید ترین جھڑپیں ہوئیں۔ پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں کا آغاز افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کی کئی بارڈر چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ سے ہوا جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف افغان طالبان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا بلکہ افغانستان کے اندر کئی ایسے ٹھکانوں کو تباہ کیا جہاں سے دہشتگرد پاکستان بھیجے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جھڑپیں، پس منظر کیا ہے؟
پاکستان نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں، لیکن اگر ہمارے امن کے جذبے کو کمزوری سمجھا جائے تو ہمیں اپنی دفاعی پالیسی میں واضح اور متوازن ردعمل دینا ہوگا۔ پاکستان کو نہ دبایا جا سکتا ہے، نہ جھکایا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان پاک افغان بارڈر نمک حرام