سابق پولیس افسر ثناء اللہ عباسی کی اہلیہ ڈاکٹر رشیدہ سومرو مذہبی بنیادوں پر نشانہ اوردھمکیاں دیتی ہیں، الزام
رشیدہ نے دھمکی دی میں سومرو ہوں، تمہیں سومرو کمیونٹی کی طاقت کا اندازہ ہو جائے گا،کمشنر سیسی کے نام خط
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی میں پی پی ایم این اے رمیش وکوانی کی اہلیہ ڈاکٹر سویتا اور سابق پولیس افسر ثنا اللہ عباسی کی اہلیہ رشیدہ سومرو میں مذہبی بنیادوں پر ہراسانی کی تکرار ہوئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایم این اے رمیش کمار کی اہلیہ، لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا واکوانی نے کمشنر سیسی کو ایک خط لکھ کر تحفظ اور کارروائی کی درخواست کی ہے ۔ خط کے مطابق، ڈاکٹر رشیدہ سومرو مبینہ طور پر ڈاکٹر سویتا کو مذہبی بنیادوں پر نشانہ بناتی ہیں اور انہیں دھمکیاں بھی دیتی ہیں۔ خط میں مزید یہ الزام درج ہے کہ ڈاکٹر رشیدہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں سومرو ہوں، تمہیں سومرو کمیونٹی کی طاقت کا اندازہ ہو جائے گا۔ ڈاکٹر سویتا نے خط میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر رشیدہ نے انہیں توہینِ مذہب کا الزام لگا کر انتہا پسندوں کے ذریعے نقصان پہنچانے کی دھمکی تک دی۔ مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رشیدہ ان سے جونیئر ہیں لیکن 19ویں گریڈ میں ہونے کے باوجود 20ویں گریڈ کے عہدے کے اختیارات استعمال کر رہی ہیں، اور اس کی وجہ ان کے شوہر سابق آئی جی ثناء اللہ عباسی اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو سے رشتے بتائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سویتا وکوانی سیسی میں گریڈ 19 کی لیڈی میڈیکل افسر ہیں جبکہ ڈاکٹر رشیدہ سومرو سیسی میں گریڈ 19کی چیف میڈیکل افسر ہیں۔ ڈاکٹر سویتا وکوانی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رشیدہ سومرو کی بہن ڈاکٹر فوزیہ سومرو بھی سیسی میں تعینات ہیں لیکن وہ ہفتے میں صرف دو دن ڈیوٹی کرتی ہیں اور اپنا نجی کلینک چلاتی ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ڈاکٹر رشیدہ سومرو ہے کہ ڈاکٹر رشیدہ ایم این اے کی اہلیہ

پڑھیں:

محکمہ کھیل کے عارضی ملازمین کو جلد مستقل کیاجائے، شاہد سومرو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدراباد (اسٹاف رپورٹر)ایپکا سندہ امن گروپ کے صوبائی جنرل۔سیکرٹری شاہد سومرو نے محکمہ کھیل کے عارضی ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے بات چیت میں کہا کہ محکمہ کھیل کے عارضی ملازمین کے ہائی کورٹ حیدرآباد کیجانب سے سی۔پی۔ڈی پٹیشن 1757 سال 2012 میں دئیے گئے عارضی ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالے سے سال 22,11,2017 کے آرڈر تحت عمل نہ کرنے پر توہین عدالت چلنے والے کیس کی ملازمین کے وکلا عبدالسمیع رند نے 11/11/2025 آخری سماعت پر پیروی کی تھی جس کے بعد ہائی کورٹ حیدرآباد کے سنئیرجج عبدالکریم میمن نے عادضی کھیل کے ملازمین کو مستقیل کرنے کے حوالے سے معکمہ کھیل کے صوبائی سیکرٹری کو تین ماہ کا وقت دیتے ہوئے ملازمین کی ایس۔این۔ای منظور کرتے ہوئے سیکرٹری ایس۔جی۔اے اور سی۔ڈی سے رول ریکولیشن منظور کرتے ہوئے ان کو مستقیل کرنے کے حوالے سے آرڈر جاری کردیا ہے۔ ایپکا رہنما شاہد سومرو نے کہا کہ ھائی کورٹ حیدرآباد کے ملازم دوست فیصلی کا خیر مقدم کرتے ہیں سال 1998 سییہ عارضی معکمہ کھیل کے ملازم اپنے فرائض بھترین انداز سے سرانجام دے رہیے ہیں لیکن معکمے کے کھیل کے سیکرٹری نیاز عباسی سے لیکر جوبھی ابتک آ? ہیں ان عارضہ ملازمین کے مستقل کرنے کے حق سے محروم ہی رکھا ہے تاہم ہائی کورٹ حیدر آباد کے تاریخی فیصلی پر عمل کرتے ہوئے سندھ حکومت اب ان معکمہ کھیل کیعارضی ملازمین کیساتھ انصاف کرے اور سیکرٹری کھیل سندہ مستقیلی کے فوری آرڈز کریں تاکہ ان چھوٹے کھیل کیملازمین کیساتھ انصاف ہو

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • خاتون اقلیتی ڈاکٹر سے بدکلامی، ڈاکٹر رشیدہ سومرو کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا آغاز
  • پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کے عہدے سے ہٹادیا گیا
  • ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے، ڈاکٹر رمیش کمار
  • پاکستان ہندو کونسل کیجانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی مذمت
  • احمقانہ نعروں سے سرحدیں تبدیل نہیں ہوتیں،راج ناتھ سنگھ کا بیان اشتعال انگیز اور احمقانہ ہے،ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا ردعمل
  • احمقانہ نعروں سے سرحدیں تبدیل نہیں ہوتیں‘،بھارتی وزیر دفاع کےسندھ  سےمتعلق اشتعال انگیز بیان کی مذمت
  • سابقہ اہلیہ کی جانب سے فیروز خان پر سنگین الزامات، فیروز خان نے خاموشی توڑ دی
  • کمشنر سیسی سے مزدور نمائندوں کی ملاقات 20 نومبر کو ملاقات برائے مزدوروں کے مسائل
  • محکمہ کھیل کے عارضی ملازمین کو جلد مستقل کیاجائے، شاہد سومرو