data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: چمکنی پھاٹک کے قریب 50 دیہاتوں کو آپس میں ملانے والا مرکزی لنک روڈ مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے، جس کے باعث بچوں، خواتین اور رکشہ ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سڑک کی تباہ حالی کے باعث روزانہ حادثات پیش آ رہے ہیں جبکہ اطراف میں تعمیر ہونے والے پلازے اور نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہو چکا ہے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسکول جانے والے بچے گندے پانی میں گر کر زخمی ہو جاتے ہیں اور خواتین کو آمدورفت میں شدید دقت پیش آتی ہے۔ حیران کن طور پر یہ خستہ حال سڑک ٹی ایم اے دفتر کے بالکل قریب واقع ہے لیکن حکام کی توجہ تاحال اس جانب نہیں گئی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق، قریبی سڑکیں متعدد بار تعمیر کی جاچکی ہیں مگر یہ مرکزی لنک روڈ گزشتہ کئی برسوں سے حکومتی غفلت کا شکار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2013 سے 2025 تک حکومتیں بدل گئیں مگر سڑک کی حالت نہ بدل سکی۔ کبھی فنڈز کی کمی کا عذر کیا جاتا ہے تو کبھی سیاسی اختلافات کا۔

مقامی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً 6 سے 7 ہزار گاڑیاں اس راستے سے گزرتی ہیں، جن میں زیادہ تر رکشے، چنگچیاں اور چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں، جو گڑھوں اور کھڈوں کی وجہ سے بار بار خراب ہو جاتی ہیں۔

رہائشی مشرف خان نے ایکسپریس سے گفتگو میں بتایا کہ رات کے وقت اس سڑک پر موبائل اسنیچنگ اور چھین جھپٹ کی وارداتیں عام ہیں کیونکہ گاڑیاں آہستہ چلتی ہیں اور ملزمان اندھیرے میں گھات لگائے بیٹھے ہوتے ہیں۔

اہلِ علاقہ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، کمشنر پشاور اور ڈی جی پی ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ چمکنی پھاٹک سے متصل اس لنک روڈ کی فوری تعمیر و مرمت کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ عوامی مشکلات ختم اور علاقے میں امن بحال ہو سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار