معاشی دبائو:20سال کے نوجوان بھی ذیابیطس کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-02-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ معاشی دباؤ، غیر متوازن خوراک اور ورزش کی کمی کے باعث 20 سے 30 سال کے نوجوان بڑی تعداد میں ذیابیطس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ڈسکورنگ ڈائیابٹیز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں3 کروڑ30 لاکھ افراد ذیابیطس کے رجسٹرڈ مریض ہیں، جبکہ تقریباً اتنی ہی تعداد لاعلم مریضوں کی ہے۔ سال 2024-25 کے دوران 85 لاکھ سے زائد افراد تک مہم کے ذریعے رسائی حاصل کی گئی، جن میں 9 لاکھ 66 ہزار افراد کا ذیابیطس رسک پروفائل تیار ہوا۔ ماہرین کے مطابق ہر سال تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار افراد ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے سابق صدر ڈاکٹر ابرار احمد کے مطابق اگر طرز زندگی میں فوری تبدیلی نہ لائی گئی تو نوجوان ورک فورس مفلوج ہونے کے خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شکر والے مشروبات پر بھاری ٹیکس اور اسکولوں و میڈیا میں ذیابیطس آگہی مہمات کو لازمی قرار دیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاکتیں 151 تک پہنچ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ کے ایک کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ ہفتے لگنے والی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 151 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے اور 40 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ابتدائی شواہد کے مطابق عمارت میں ناقص مواد کے استعمال کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی، جبکہ بیرونی کھڑکیوں پر لگی پولیسٹرین شیٹس اور حفاظتی جال نے آگ کے پھیلاؤ کو مزید تیز کیا۔
رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے قبل عمارتوں میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔ اس سلسلے میں ہانگ کانگ کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے تعمیراتی کمپنی کے ڈائریکٹرز اور انجینئر سمیت 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہے تاکہ تحقیقات کی جا سکیں۔
پولیس متاثرہ عمارتوں کے اندر جا کر شواہد جمع کر رہی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات میں تین سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں یہ آگ اپنی 70 سالہ تاریخ کی بدترین آگ قرار دی گئی ہے، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔