کراچی، لیاقت آباد اور ملیر میں بےقابو ٹرکوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
کراچی:
لیاقت آباد اور ملیر ماڈل کالونی میں دو الگ الگ واقعات میں ٹرکوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
لیاقت آباد زینت اسکوائر پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 37 سالہ صابر کے نام سے کی گئی۔
متوفی صابر لیاقت آباد زینت اسکوائر ایف سی ایریا کا رہائشی تھا جو گھر کے قریب ہی کام کے لیے جار ہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگیا اور متوفی 2 بچیوں کا باپ تھا۔
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے شیشے توڑ ے اور نذر آتش کر دیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی شریف آباد سمیت دیگر تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورت حال پر قابو پاتے ہوئے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا۔
احتجاج کے باعث ناظم آباد سے لیاقت آباد جانے والی شارع پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس کے نتیجے میں ٹریلرز، ٹرک اور دیگر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
ایس ایچ او شریف آباد تنویر مراد نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس ٹرک کو نذر آتش کیے جانے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ملیر ماڈل کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویش ناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے شیشے اور لائٹیں توڑ دیں، اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کی وجہ سے ملیر کینٹ سے ماڈل کالونی جانے والے راستے سمیت ملحقہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
مشتعل عوام نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ چھیپا کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمی ہونے والے 45 سالہ معشوق علی اور 19 سالہ مستقیم کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او ماڈل کالونی شوکت اعوان نے بتایا کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ٹرک کو نذرآتش ہونے سے بچالیا اور ٹرک کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ڈرائیور کی شناخت ثروت کے نام سے کی گئی اور اس حوالے سے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماڈل کالونی
پڑھیں:
کراچی افغان بستی میں آپریشن: 300سے زائد غیرقانونی مکانات اوردکانیں مسمار،متعدد افراد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:ناردرن بائی پاس پر افغان بستی میں آپریشن کے دوران 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ آج پولیس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن ہم اپنا ٹاسک پورا کریں گے، کل صبح دوبارہ آپریشن شروع ہوگا، آپریشن چند روز تک جاری رہےگا۔
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔افغان بستی میں 24 گھنٹے پولیس کی نفری تعینات رہے گی، کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائےگا۔