لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس حکام کے طرزِ عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی منصورالحق رانا کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے تمام ذمہ دار افسران سے جامع وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے منڈی بہائوالدین کے شہری درخواست گزار غلام عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت انکشاف ہوا کہ پولیس حکام نے عدالت کے نام پر ایک خط جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کے لیے نیا فارمیٹ منظور کیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے واضح کیا کہ ہائیکورٹ نے ایسا کوئی فارمیٹ منظور نہیں کیا تھا۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹ کے نام پر جھوٹا خط جاری کرنا عدالت کی صریح توہین کے مترادف ہے۔ ایسے عمل سے عدالتی وقار مجروح ہوتا ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے قرار دیا کہ ڈی پی او منڈی بہائوالدین نے نوٹیفکیشن واپس ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد جاری رکھا، جو سنگین غفلت کے زمرے میں آتا ہے۔ اس پر عدالت نے ڈی پی او سے دوبارہ رپورٹ طلب کر تے ہوئے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ وہ ایک سینئر پولیس افسر کے ذریعے تفصیلی رپورٹ پیش کریں، جس میں بتایا جائے کہ واپس لیا گیا خط اب تک کس طرح نافذ العمل ہے اور کس کے احکامات پر اس پر عمل جاری رکھا گیا۔

عدالت نے تینوں پولیس افسران کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے عدالتی حکم کی غلط تشریح یا من گھڑت تاثر کسی طور قابلِ قبول نہیں۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دئیے کہ عدالتی حکم کے نام پر غلط نو ٹیفکیشن کی تشہیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ادارہ جاتی وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے واضح کیا کہ معاملہ توہین عدالت کی کارروائی تک جا سکتا ہے اور آئندہ سماعت پر تمام ذمہ دار افسران سے جامع وضاحت طلب کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہائیکورٹ نے عدالت نے نہیں کیا

پڑھیں:

بانی سے ملاقات‘ شوکت خانم ہسپتال اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کی  درخواستوں پر سماعت کل ہو گی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم ہسپتال کے اکاونٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے یکم دسمبرجبکہ بانی پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 6دسمبر تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے جلد سماعت کیلئے دو درخواستیں گزشتہ روز دائر کی تھیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے،جیل انتظامیہ نے بھی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے شوکت خانم کی دوائیاں پورٹ پر پڑی ہیں، بنک اکاونٹ بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں، دوسری درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف؛ پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
  • پشاور ہائیکورٹ، موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی روک دی
  • پارٹی پالیسی کے خلاف ورزی پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
  • لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی و دیگر کو نوٹس
  • سندھ ہائیکورٹ: مائینز اینڈ منرل کے رولز میں ترمیم، متعلقہ افسر طلب
  • لاہور ہائیکورٹ کی حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
  • لاہور: درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست پر پی ایچ اے کو نوٹس جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت، شفاف ٹرائل پر وکلا کے تحفظات
  • بانی سے ملاقات‘ شوکت خانم ہسپتال اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کی  درخواستوں پر سماعت کل ہو گی
  • گنے کی قیمتیں مقرر کرنے میں گٹھ جوڑ پر 10شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری