خطے میں عدم تحفظ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں، سراج الدین حقانی کی ایرانی وفد سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سراج الدین حقانی نے کہا کہ جس طرح ہم دوسروں کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، ہم دوسروں کی طرف سے افغانستان کے لیے بھی اسی طرح کے ارادوں اور احترام کی توقع رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک وفد سے ملاقات میں طالبان حکومت کے وزیر داخلہ نے خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں عدم تحفظ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ طالبان حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل محمد رضا بہرامی اور کابل میں ایرانی سفیر علیرضا بیکدالی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔
جاری کیے گئے بیان کے مطابق اس ملاقات میں بات چیت کا بنیادی محور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور سرحدی امور تھے۔ دونوں فریقین نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ جنگ اور افغانستان اور ایران کے سرحد پر تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ حقانی نے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر اچھے تعلقات کی خواہاں ہے، خاص طور پر اپنے پڑوسیوں کے ساتھ، خطے میں عدم تحفظ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم دوسروں کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، ہم دوسروں کی طرف سے افغانستان کے لیے بھی اسی طرح کے ارادوں اور احترام کی توقع رکھتے ہیں۔ ایرانی وفد نے مشترکہ سرحدوں پر استحکام برقرار رکھنے اور افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گزشتہ ایک ہفتے تک افغانستان اور پاکستان کشیدگی جاری رہی۔
آج ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے، تنازعات کو مکمل طور پر روکنے اور سفارت کاری کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کے مقصد سے فریقین کے درمیان فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے دونوں ہمسایہ اور مسلم ممالک کے درمیان امن برقرار رکھنے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہم دوسروں کی کے درمیان کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سکھر میں نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کے معاملے پر اہم پیشرفت
ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام ٹائمز، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔