حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنیوالوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بزنس ویزہ پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے جبکہ پاکستان میں کاروبار کرنیوالے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرسکیں گے۔
یاد رہے پاکستان نے 126 ممالک کے شہریوں کو بغیر فیس ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزے مفت ہوں گے اور 24 گھنٹے کے اندر الیکٹرانک طور پر جاری کئے جائیں گے۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
اگرچہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے کچھ برس قبل بھی اسلامی جمہوریہ ایران سمیت تقریباً 50 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزوں میں سہولت کی نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بزنس ویزہ
پڑھیں:
ایران کا فیفا ورلڈکپ ڈرا کے بائیکاٹ کا اعلان
ایران نے آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی فیفا ورلڈ کپ فائنلز کی ڈراز تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر بتایا کہ امریکا کا ایرانی وفد کو ویزے جاری کرنے سے انکار کا فیصلہ کھیل سے ہٹ کر سیاسی نوعیت کا ہے، اس لیے ایرانی نمائندے ڈراز میں شرکت نہیں کریں گے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج سمیت کئی اہم شخصیات کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے تاہم قومی ٹیم کے کوچ امیر قلنویی سمیت چار افراد کو 5 دسمبر کی تقریب کے لیے ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔
مہدی تاج نے امریکی فیصلے کو مکمل طور پر سیاسی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے امریکا کو باز رکھنے کے لیے مداخلت کریں۔
واضح رہے کہ ایران نے مارچ میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
یہ ایران کی فیفا ورلڈکپ میں چوتھی مسلسل اور مجموعی طور پر ساتویں شرکت ہوگی۔
ایران اب تک فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے تک نہیں پہنچ سکا ہے تاہم 1998 کے ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف 1-2 کی تاریخی فتح آج بھی یاد کی جاتی ہے۔