data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کے وسیع امکانات ہیں،ویتنام اور پاکستان میں پی ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا نادر موقع ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ پاک ویتنام بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بزنس فورم میں وزیر ٹریڈ ویتنام نیگان ہونگ ڈائن،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ،سیکرٹری تجارت جواد پال، ویتنام کی سفیر اور ایس آئی ایف سی حکام نے شرکت کی۔فورم میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون،راولپنڈی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدور سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرعاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان موجودہ تجارتی حجم دونوں ملکوں کی صلاحیت سے انتہائی کم ہے، پاکستان اور ویتنام میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کے وسیع امکانات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بی ٹو بی سطح پر روابط کو مظبوط بنانے، صنعتی تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر تجارتی تعلقات میں اضافہ خطے کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ویتنام اور پاکستان میں پی ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا نادر موقع ہیں،دونوں ممالک کے درمیان لارج ،میڈیم اور سمال سکیل پر تعاون کے وسیع امکانات موجو دہیں،پاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، بزنس کمیونٹی اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی،دونوں ممالک سائنس اینڈٹیکنالوجی،ٹیکسٹائل ،زراعت،سی فوڈ،حلال فوڈ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

کامرس ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان اور ویتنام کے وسیع امکانات تجارتی حجم کے درمیان میں اضافہ نے کہا

پڑھیں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا ہے کہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے اور تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان مستقل جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور امریکا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں سہولت کاری کریں گے جس کے تحت دونوں ممالک کو اپنی سرحدوں سے تمام بارودی سرنگیں اور بھاری ہتھیار ہٹانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں26 سے 28 اکتوبر تک ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آسیان سربراہی اجلاس کے دوران ان دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک اعلامیے پر دستخط ہوں گے، جسے کوالالمپور معاہدہ کہا جائے گا تاکہ امن اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 817 کلومیٹر (508 میل) طویل زمینی سرحد پر غیر حدبند شدہ مقامات کے حوالے سے کشیدگی جولائی میں پانچ روزہ جھڑپ میں تبدیل ہوگئی۔ گزشتہ ایک دہائی میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی اس بدترین لڑائی میں 48 افراد ہلاک ہوئیجبکہ دونوں جانب سے لاکھوں افراد عارضی طور پر بے گھر ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • یو ای ٹی لاہور اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان ؎ معاہدہ
  • پیوٹن کی شامی صدر الشرع سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ 1-1 سے برابر
  • پاکستان اور ویتنام کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا آغاز
  • پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ اس کےامریکہ سے تعلقات چین کے مفادات یا باہمی تعاون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے
  • پاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، عاطف اکرام شیخ
  • اسلام آباد: پاکستان ویتنام بزنس فورم کا ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے آغاز کا اعلان
  • 26ویں آئینی ترمیم کیس؛کمیٹی کے پاس بنچز بنانے کااختیار ہے، فل کورٹ بنانے کا نہیں،کمیٹی کے اختیارات چیف جسٹس کے اختیارات نہیں کہلائے جا سکتے،دونوں مختلف ہیں،جسٹس عائشہ ملک کے ریمارکس