کابل اور تہران کا تجارتی تعاون کے فروغ اور ٹرانزٹ راستوں کی ترقی پر زور
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے ترکی میں بین الاقوامی حلال نمائش کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ صنعت، معدن و تجارت سید محمد اتابک سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کے وزیرِ صنعت و تجارت نے ترکی کے دورے کے دوران ایران کے وزیرِ صنعت، معدن و تجارت سے ملاقات کی؛ دونوں فریقوں نے تجارتی تعاون کے فروغ، ٹرانزٹ راستوں کی وسعت اور افغانستان کی برآمدات و درآمدات کی سہولت کاری پر زور دیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کے مطابق، طالبان حکومت کے وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے ترکی میں بین الاقوامی حلال نمائش کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ صنعت، معدن و تجارت سید محمد اتابک سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں جانب نے افغانستان کی برآمدات و درآمدات کو آسان بنانے کے لیے بندر چابہار کے مؤثر استعمال پر زور دیا اور افغانستان سے ایران کو روئی (کپاس) کی برآمدات میں اضافے کے طریقوں پر غور کیا۔ اسی طرح دونوں ملکوں کے تاجروں کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے اور پائیدار تجارتی مواقع پیدا کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں وزیروں نے تجارتی تعاون کے فروغ، ٹرانزٹ راستوں کی توسیع اور کابل–تہران کے درمیان اشیاء کے تبادلے کے حجم میں اضافے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان اقدامات کو افغانستان کی اقتصادی ترقی اور خطے کی تجارت میں اس کے فعال کردار کے لیے ضروری قرار دیا۔ ایران افغانستان کے لیے سمندری راستوں تک رسائی کا ایک اہم ٹرانزٹ گیٹ وے ہے، جبکہ بندر چابہار ایک کلیدی نقطہ ہونے کے ناطے گزشتہ برسوں میں کابل اور تہران کے درمیان اقتصادی مذاکرات کا مرکز رہا ہے۔ دونوں ممالک چابہار اور اس سے منسلک سڑکی و ریلوے نیٹ ورک کی بدولت افغانستان کی ٹرانزٹ لاگت اور وقت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سے قبل بھی اعلیٰ سطحی حکومتی وفود کے دوروں کے ذریعے افغانستان اور ایران کے اقتصادی روابط پر پیش رفت ہوتی رہی ہے، جن میں ایران کے وزیرِ صنعت، معدن و تجارت کا افغانستان کا دورہ بھی شامل ہے، جہاں دونوں ممالک نے تجارتی تعاون میں اضافے، اشیاء کے تبادلے اور ٹرانزٹ و کسٹمز کی مشترکہ صلاحیتوں کو زیادہ فعال بنانے پر زور دیا تھا۔ یہ دوطرفہ ملاقاتیں اور وفود کے تبادلے کابل اور تہران کے درمیان ایک پائیدار اقتصادی تعاون کے فریم ورک کی مضبوطی کی کوششوں کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کے وزیر افغانستان کی تجارتی تعاون تعاون کے کے لیے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی