data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے  میں کہا گیا ہےکہ  جنرل حافظ عاصم منیر نے آصف زرداری  کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا،  ملاقات میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں پر بریفنگ دی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تازہ سکیورٹی صورتحال سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔

فیلڈ مارشل نے صدرِ مملکت کو بتایا کہ پاک فوج نے افغان حکومت کی جانب سے ہونے والی اشتعال انگیزی کے جواب میں انتہائی محتاط اور مؤثر کارروائیاں کی ہیں تاکہ قومی خودمختاری اور علاقائی استحکام کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

صدرِ مملکت نے پاک فوج کی جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور مکمل تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت مستعد ہیں۔

انہوں نے افغان سرحد پر حملوں کا فوری اور پیشہ ورانہ جواب دینے پر پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے  کہا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی کے حوالے سے کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم اور افواجِ پاکستان متحد ہیں اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سکیورٹی صورتحال فیلڈ مارشل

پڑھیں:

صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو