صدر زرداری سے آسٹریلیا کے سبکدوش ہائی کمشنرکی الوداعی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی ۔ صدر مملکت نے بطور ہائی کمشنر اپنی مدت تعیناتی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان
کی کاوشوں کو سراہا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ہائی کمشنر کی خدمات سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ ملا ہے جبکہ عوام کے درمیان رابطوں کو گہرا کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شتوشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی جیل سماعت پیر
کومنسوخ کرکے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی گئی۔ توشہ خانہ ٹو کیس استغاثہ کے دلائل کے لیے مقرر تھا۔کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے کی، توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادت مکمل ہو چکی ہے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔