صدر مملکت سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق، فیلڈ مارشل نے صدر کو حالیہ سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی، جس میں افغان سرحد پر پیش آنے والی اشتعال انگیز کارروائیوں اور ان کے جواب میں پاک فوج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔
فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جانب سے سرحد پار کی گئی جارحیت، اس سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات، اور ان کے مقابلے میں پاکستانی افواج کی محتاط مگر مؤثر جوابی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔
صدر مملکت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مستعدی اور سرحدوں کے تحفظ میں جرات مندانہ کردار کو سراہتے ہوئے افواج پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
صدر زرداری نے افغان سرحد پر پیش آنے والے حملوں کا فوری اور مؤثر جواب دینے پر پاک فوج کی حکمت عملی اور تیاری کو خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ پاکستان کو اپنی افواج پر فخر ہے جو ہر حال میں قوم کے دفاع کے لیے تیار رہتی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
صدر ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو اپنا “فیورٹ فیلڈ مارشل” قرار دیا۔
مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک — مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا — نے باضابطہ دستخط کیے۔
تقریب کے بعد صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ “غزہ امن معاہدہ ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ میں تمام شرکا کا شکر گزار ہوں اور سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی دوست ممالک کے تعاون سے ممکن ہوئی۔”
انہوں نے خصوصی طور پر وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور اپنے فیورٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر، جو یہاں موجود نہیں، دونوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔”
بعد ازاں صدر ٹرمپ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو خطاب کے لیے مدعو کیا۔
وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت رکھتا ہے — انتھک کوششوں کے بعد ہم غزہ میں امن کے قیام میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے، کیونکہ وہ نہ صرف امن کے سفیر ہیں بلکہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچا کر دنیا میں امن کا پیغام عام کیا ہے۔”