صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی ملاقات، داخلی وخارجی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی، اس دوران صدر مملکت اور فیلڈ مارشل کی داخلی وخارجی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیےکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی صدر مملکت سے ملاقات ایوان صدر میں ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل نے صدرمملکت کو ملک کی مجموعی داخلی وخارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں اور اس سے پیدا حالیہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔
AA Boulevard Tower قسطوں پر اپارٹمنٹس اور ماہانہ انسٹالمنٹ صرف 15 ہزار روپے
فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحیت کےجواب میں پاک فوج کی محتاط اور مؤثر کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج کی قوت، جرأت، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی چوکسی اور مہارت کو سراہا۔
صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری اور پیشہ ورانہ جواب دینے پرپاک فوج کی مہارت کو سراہا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرےگا۔
9 مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیکیورٹی صورتحال فیلڈ مارشل صدر مملکت
پڑھیں:
وزیراعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی صورتحال سمیت قومی امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال سمیت قومی اہمیت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین اور محسن نقوی بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر زرداری کو اپنے حالیہ دورۂ مصر اور ملائیشیا سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور امن کوششوں سے متعلق عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا میں ہونے والی ان پیش رفتوں کا بھی جائزہ لیا جو پاکستان کے اسٹریٹیجک اور معاشی مفادات پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔
ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق، وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان ایک ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں حکومت کی مجموعی پالیسیوں، قومی ترجیحات اور اہم فیصلوں کی سمت پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قومی اہمیت کے معاملات پر سیاسی مشاورت کو جاری رکھا جائے گا تاکہ قومی استحکام اور ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔
دوسری جانب، صدر مملکت کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے بھی الگ ملاقات ہوئی، جس میں داخلی اور خارجی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔