محبت، احترام اور مدد بصارت سے محروم افراد کا بنیادی حق ہے: صدر آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: (دنیا نیوز) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور وقار کا تحفظ حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سفید چھڑی ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے اور ایک جامع و مساوی معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی پہچان ہوتا ہے۔
انہوں نے عوام اور اداروں پر زور دیا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی تعلیم، روزگار اور سماجی شمولیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بھی ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
آصف زرداری نے کہا ہے کہ محبت، احترام اور مدد بصارت سے محروم افراد کا بنیادی حق ہے اور پاکستان کا اصل سرمایہ ہر شہری کی صلاحیتوں کا فروغ ہے۔
انہوں نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سفارت کار صائمہ سلیم کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بصارت سے محرومی کے باوجود اپنی ذہانت اور محنت سے ملک کا نام روشن کیا اور وہ حوصلے، عزم اور قابلیت کی علامت بن چکی ہیں۔
صدرِ مملکت نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا ہے کہ آئیں! ایسا پاکستان بنائیں جہاں کوئی پیچھے نہ رہ جائے کیونکہ قومی ترقی سب کے باہمی تعاون اور شمولیت سے ہی ممکن ہے۔
ماہرہ خان کا طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی کا عندیہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بصارت سے محروم افراد کہا ہے کہ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔