26 نومبر احتجاج، علیمہ خان کے وارنٹ، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
راولپنڈی (آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، مقدمے میں علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 11 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔اسی مقدمے میں شامل دیگر 6 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جن پر فردِ جرم عائد کر دی گئی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے جس کے بعد عدالت نے علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے نئی تاریخ 11 اکتوبر مقرر کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
کچہری حدود میں ہونے والے نکاح کا اندراج کرنے پر پابندی عائد
ارشاد قریشی: ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ضلع راولپنڈی نے کچہری حدود میں نکاح ناموں کے اندراج پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سیکرٹری یونین کونسلز اور نکاح رجسٹرار کو ہدایت کی گئی ہے کہ کچہری راولپنڈی کی حدود میں کسی بھی نکاح نامہ کا اندراج نہ کریں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حکم نامے کی نقول ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا