بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251009-08-14
لاہور(آن لائن) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔بدھ کو اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے چودھری پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔شریک ملزم مختار رانجھا کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کر لئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کو بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اشتہاری ملزمان کا ریکارڈ پراسیکیوشن سے طلب کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گیمبلنگ ایپ اسکینڈل: ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائی کورٹ نے جوئے کی اپلیکشنز کی پرموشن کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عدالتی کازلسٹ جاری کر دی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری 24 نومبر کو سماعت کریں گے۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی نے ضمانت پر رہائی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ڈکی بھائی جوا کھیلنے والی ایپ کی تشہیر کرنے کے الزام میں 17 اگست سے گرفتار ہیں۔ نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔