Jang News:
2025-10-08@12:52:02 GMT

گھوٹکی: صحافی طفیل رند کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

گھوٹکی: صحافی طفیل رند کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو

گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ صحافی طفیل رند کا قتل پلاٹ کے تنازع کی کڑی ہے، تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

طفیل رند کے قتل کے خلاف صحافیوں نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مقتول صحافی کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردی گئی۔

واضح رہے کہ صحافی طفیل رند کو آج صبح فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صحافی طفیل رند کے قتل

پڑھیں:

اے این ایف نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور:

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پاکستان نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ "حاجی طارق خان گروپ" کا خاتمہ کردیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ادارے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلر اندرونِ سندھ کے غریب اور مجبور افراد کو ورغلا کر خلیجی ممالک، بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان میں منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

اے این ایف نے جدید اور تکنیکی بنیادوں پر کی گئی تفتیش کے دوران مشکوک افراد کی فزیکل اور ڈیجیٹل نگرانی سے یہ شواہد حاصل کیے کہ گروہ کے کارندے کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو سہانے مستقبل کے جھوٹے خواب دکھا کر منشیات پیٹ میں کیپسولز کی صورت میں چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے پر آمادہ کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق اس گروہ سے تعلق رکھنے والے چار اسمگلرز کو سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا، جبکہ صرف سات دن کے اندر اے این ایف نے مزید تین منشیات کیریئرز کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

ان گرفتاریوں کے بعد اے این ایف نے اعلیٰ سطح کی تفتیش کے نتیجے میں گروہ کے سرغنہ حاجی طارق خان کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا۔ مجموعی طور پر اس نیٹ ورک کے 9 افراد کو گرفتار کر کے گروہ کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ دیگر مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور بہت جلد وہ بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا گھوٹکی میں صحافی کے قتل پر اظہار افسوس
  • میرپور ماتھیلو میں صحافی محمد طفیل ہیدرانی قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار
  • میر پور ماتھیلو: صحافی فائرنگ سے جان بحق، بھتیجی خوف سے دم توڑ گئی
  • گھوٹکی: صحافی طفیل رند کی بھتیجی واقعے کے خوف سے دم توڑ گئی
  • کراچی: لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد، دو ملزمان گرفتار
  • گھوٹکی :صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
  • گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق
  • گھوٹکی: میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • اے این ایف نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا