data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاجی مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمہ پر فردِ جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کی سماعت میں تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں علیمہ خان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی،  ان کے نمائندگان فیصل ملک اور حسنین سنبل نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ فیصل ملک اور حسنین سنبل کے وکالت نامے عدالت کے ریکارڈ پر موجود نہیں، اس لیے وہ قانونی طور پر درخواست دائر کرنے کے مجاز نہیں۔

ان کے مطابق لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ کی سیکشن 22 کے تحت بغیر وکالت نامے کوئی بھی وکالت نہیں کر سکتا، لہٰذا یہ درخواست بوگس قرار دی جائے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے علیمہ خان کی استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی اور ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ 11 اکتوبر کو آئندہ سماعت کے دوران علیمہ خان عدالت میں پیش ہوں تاکہ ان پر فردِ جرم عائد کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، علیمہ خان پر لگائے گئے الزامات 26 نومبر کے احتجاج کے دوران مبینہ اشتعال انگیزی اور عوامی امن میں خلل سے متعلق ہیں، جس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علیمہ خان عدالت نے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس، وکیل کی استدعا پر کیس 28 نومبر تک ملتوی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور ( آن لائن )پشاور میں این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نے واضح کیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ کے وکیل علی بخاری اور ایڈوکیٹ جنرل مقررہ وقت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں پیش ہوئے، جہاں ان کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی گئی۔ وزیراعلیٰ کو اب 28 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کے جلسے میں شرکت پر تحصیل چیئرمین سمیع اللہ خان صبح 10 بجے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے۔ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سمیع اللہ خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 27 نومبر تک سرکاری خزانے میں جمع کرانے اور چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس، وکیل کی استدعا پر کیس 28 نومبر تک ملتوی
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر قانونی کارروائی جاری، وارنٹ گرفتاری برقرار
  •  بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • ماتلی: گل محمد کالونی کی رہائشی ہیلتھ ورکر پر حملہ، ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج
  • کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مظاہرے
  • علیمہ خان گیارہویں وارنٹ کے بعد عدالت میں پیش، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات چیلنج 
  • سمجھ نہیں آیا ججوں نے درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دی؟ بیرسٹر عقیل ملک
  • کل تمام لوگ سیاہ جھنڈے اور پٹیاں باندھ کر باہر نکلیں، علیمہ خان
  • علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں