یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوا ایپ کیس میں پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
سیشن کورٹ لاہور میں جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے معاملے میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عروب جتوئی کی ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں۔عروب جتوئی کے وکیل نے عدالت کے سامنے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عروب جتوئی بیمار ہیں اور اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے درخواست کے ساتھ عروب جتوئی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے معاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے عروب جتوئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی۔یاد رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی پر جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔ یہ کیس پاکستان میں آن لائن جوئے کی ایپس کے خلاف چلائے جانے والے بڑے مقدمات میں سے ایک ہے، جس میں نامور یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا شخصیات کو ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عروب جتوئی
پڑھیں:
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر ! شہری عدالت پہنچ گیا
کراچی : ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر شہری عدالت پہنچ گیا اور کراچی کی لائسنس برانچز کے باہر ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر شہری نے درخواست دائر کر دی۔شہری فیضان حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے.جس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر اور سینٹرز کے باہر ایجنٹ مافیا کے راج کے خلاف موقف اختیار کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو لائسنس کے لیے طویل قطاروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لاہور میں پنجاب حکومت کے نافذ کردہ جدید نظام کی طرح کراچی میں بھی لائسنس کے نظام میں بہتری اور جدت لائی جائے۔مزید استدعا کی گئی ہے کہ کراچی کی لائسنس برانچز کے باہر ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے. تاکہ شہریوں کو آسانی اور شفافیت فراہم ہو۔درخواست میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ فریقین کو شامل کیا گیا ہے۔