اسلام آباد:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ علیمہ خان کا معاملہ نہیں، پی ٹی آئی میں کوئی گروپنگ نہیں، عمران خان کی بہنوں کا سیاست میں کوئی کردار نہیں۔

کے پی ہاؤس اسلام آباد کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے آج وزیراعلی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا، اگر کسی صوبے میں حکومت میں تبدیلی یا کوئی اہم اقدام ہو رہا ہے تو وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہی ہوگا، خان صاحب کی واضح ہدایت ہے کہ تمام فیصلے پارٹی چیئرمین کی منظوری سے کیے جائیں، ہمیں خان صاحب کی ہدایات موصول ہو چکی ہیں اور پارٹی میں تمام فیصلے انہی کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی خواہش ہے کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں کے مطابق کام کرے، آئین کے آرٹیکل 130(8) کے مطابق اگر کسی وزیرِ اعلیٰ کو استعفیٰ دینا ہو تو وہ گورنر کو دیا جاتا ہے، میں خود اس بات کا مجاز نہیں کہ کسی کا استعفیٰ منظور یا مسترد کروں، خان صاحب نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اگر کوئی تبدیلی ہو تو اسے آئینی تقاضوں کے مطابق انجام دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود تمام اقدامات کی نگرانی کر رہا ہوں اور جو بھی اقدام ہوگا، وہ خان صاحب کی اجازت سے ہی عمل میں آئے گا، کبھی کبھار سیاسی عمل میں کوتاہیاں ہوجاتی ہیں، تنقید بھی ہوتی ہے  لیکن خان صاحب نے کہا ہے کہ فیصلے ہمیشہ مشاورت سے کیے جائیں اور ان پر پوری طرح عمل درآمد کیا جائے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں نے تمام ساتھیوں سے بات کی ہے اور سب کا مؤقف یہی ہے کہ پارٹی نظم و ضبط اور قیادت کے فیصلوں پر مکمل عمل کیا جائے، خان صاحب کی ہدایات ہمارے پاس پہنچ چکی ہیں اور ہم وہی قدم اٹھائیں گے جو بانی چیئرمین کی جانب سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں جو بھی ٹیم بنے گی ہم سب انہیں سپورٹ کریں گے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، پی ٹی آئی کا ہر ورکر گراؤنڈ سے آیا ہے، کے پی میں پی ٹی آئی کی 2/3 اکثریت برقرار رہے گی، علی امین گنڈاپور کے کردار کو ہمیشہ یار رکھا جائے گا، بانی کی سوچ کے مطابق صوبہ آگے بڑھے گا اور بانی کہ ہدایت کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ علیمہ خان کا معاملہ نہیں ہے، تحریک انصاف نے ہر اس آپریشن کی مخالفت کی جس میں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑے، صوبائی حکومت نے کبھی آپریشن کی اجازت نہیں دی، علی امین گنڈاپور نے بہترین رول ادا کیا،
تحریک انصاف میں کوئی گروپنگ نہیں ہے، تحریک انصاف بانی کی قیادت میں متحد ہے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست میں کوئی کردار نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خان صاحب کی پی ٹی آئی میں کوئی کے مطابق نے کہا

پڑھیں:

حیدرآباد میں ڈاکٹرز کا ’بدبو‘ آنے پر مریض کا علاج کرنے سے انکار کا معاملہ، اب علاج شروع ہوچکا، انچارج ایدھی    

حیدرآباد (ویب ڈیسک) سول ہسپتال میں ڈاکٹرز نے بدبو آنے پر مریض کا علاج کرنے سے انکار کردیا تاہم اسے نہلائے جانے اور صاف کپڑے پہنائے جانے کے بعد علاج شروع کردیاگیا۔ 

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور نے بتایا کہ حیدرآباد کے سول ہسپتال میں لاوارث مریض کو لایا اس کے منہ سے مسلسل خون آرہا تھا اور صورت حال نازک تھی،  ڈاکٹرز سے کہا مریض کو نہلا کر کپڑے پہنوا دیتے ہیں آپ علاج شروع کریں۔

ایمبولینس کے ڈرائیور نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مریض کو وارڈ میں لینے سے انکار کردیا، عینی شاہدین کے مطابق مریض 4 گھنٹوں سے ہسپتال کے گیٹ پر فرش پر تڑپتا رہا،  کسی ڈاکٹر نے اس کی حالت دیکھنے کی زحمت تک نہیں کی۔

شہریوں کو حق رائے دہی کیلئے پرامن ماحول دیں گے: آئی جی پنجاب

بعدازاں ایدھی حیدر آباد کے انچارج معراج نے بتایا کہ مریض کو 4 سے 5 گھنٹے بعد علاج کے لیے ایڈمٹ کر لیا گیا ہے، متاثرہ مریض کو نہلا کر اچھے کپڑے پہنا دیے گئے ہیں، جس کے بعد عملے  نے لاوارث مریض کا علاج شروع کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہٹڑی تھانے کی حدود سے ملنے والے لاوارث مریض کو ایمبولینس میں لایا گیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد میں ڈاکٹرز کا ’بدبو‘ آنے پر مریض کا علاج کرنے سے انکار کا معاملہ، اب علاج شروع ہوچکا، انچارج ایدھی    
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار
  • آرہاہے آنے والا
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر قانونی کارروائی جاری، وارنٹ گرفتاری برقرار
  •  بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • ججز کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے: وزیرِ قانون
  • سمجھ نہیں آیا ججوں نے درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دی؟ بیرسٹر عقیل ملک
  • ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، ذرائع
  • 28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں