علی امین گنڈا پور کا وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبے کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
واضح رہے بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے اور سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بنانے کا حکم دیا ہے ۔ ابھی علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لیا گیا ہے جو گورنر کو بجھوایا جائے گا ۔
اس کے بعد وزارت اعلیٰ کا انتخاب الگ سے ہوگا جس پر پی ٹی آئی سہیل آفریدی کو نامزد کرے گی اور ووٹ کرے گی
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز