data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبر پختونخوا ( کے پی کے )  کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب تک کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علی امین نے کہا  کہ وزارتِ اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب پارٹی قیادت کہے گی تو وہ فوراً عہدہ چھوڑ دیں گے،  انہیں میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ پارٹی نے خیبر پختونخوا کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے انہیں نہ کوئی ہدایت دی گئی ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری اطلاع موصول ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے  کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کا سپاہی ہوں، وزارتِ اعلیٰ میرا مقصد نہیں، یہ عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا،  وہ پارٹی نظم و ضبط کے پابند ہیں اور قیادت کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے، جس کے بعد قیادت کی جانب سے صورتحال واضح کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سلمان اکرم راجا نے  تصدیق کی ہے، تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،  علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ   سہیل آفریدی اس وقت خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ بھی وہ پارٹی میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

دوسری جانب  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ انہیں اب تک وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹائے جانے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، پارٹی کے اندرونی معاملات پر حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گےاور قیادت جلد اس حوالے سے واضح مؤقف پیش کرے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا وزیر اعلی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن