نتین یاہو اور یوآف گیلنٹ کی گرفتاری کا حکمنامہ بدستور برقرار ہے، انٹرنیشنل کریمنل کورٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں فادی عبدالله کا کہنا تھا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا، نیتن یاہو اور یوآف گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ایک اہم وجہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ رواں شب انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے ترجمان "فادی عبدالله" نے کہا كہ صیہونی وزیراعظم "بنیامین نیتن یاہو" اور سابق اسرائیلی وزیر جنگ "یوآف گیلنٹ" کے وارنٹ گرفتاری اب بھی قابل اجراء ہیں جب کہ اُن کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فادی عبدالله نے واضح کیا کہ فلسطین نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی اپنی سرزمین پر یا دوسرے ممالک میں اس کے شہریوں کے خلاف کئے گئے جرائم کے معاملات کی سماعت کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا، نیتن یاہو اور یوآف گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ایک اہم وجہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف اپنے فیصلے کے بعد امریکی دباؤ اور پابندیوں سے متاثر نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ہمارے پاس نہ تو فوج ہے اور نہ ہی پولیس۔ ہم اس کام کے لئے روم معاہدے کی رکن ریاستوں سے درخواست کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کے خلاف نے کہا
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
فائل فوٹوانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔
آج علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اس موقع پر علیمہ خان کے علاوہ باقی ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے خارج کردیا۔
عدالت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل کا علیمہ خان کے کیس میں وکالت نامہ ہی جمع نہیں، دونوں وکلاء علیمہ خان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نہیں دے سکتے۔
بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔