ہم ہرگز دشمن کے سامنے شکست اور ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے، زیاد النخالہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اپنے ایک خطاب میں جہاد اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر دشمن مذاکرات کے ذریعے وہ کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکا، تو ہمیں مضبوطی سے کھڑے ہونا چاہئے اور اپنی عوام کے خون سے چکائی گئی بڑی قیمت کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے سیکرٹری جنرل "زیاد النخالہ" نے کہا كہ ہم کبھی بھی دشمن کی شرائط اور ڈکٹیشن پر سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ ہم اس جنگ سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار آپریشن طوفان الاقصیٰ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں كیا۔ اس دوران زیاد النخالہ نے کہا كہ طوفان الاقصیٰ كی لافانی جنگ کو دو سال گزر چکے ہیں۔ اس كے باوجود ہماری قوم اب بھی ثابت قدم اور مستحکم ہے۔ ان کی استقامت مؤثر اور فعال طور پر کام کر رہی ہے۔ دشمن ہمیں دو سالوں سے قتل کر رہا ہے اور ہماری ہر چیز کو تباہ کر رہا ہے، لیکن ہماری قوم نے صیہونی قاتلوں اور مجرموں کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے۔ یہ وہ دو سال ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر باضمیر شخص کو فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے لئے اُبھارا۔ اُن دو سالوں میں فلسطینی مقاومت نے دشمن کے مقابلے کے علاوہ اُسے شدید بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ دو سال گزرنے کے باوجود، فلسطینی عوام اب بھی صابر، مزاحمتی اور ناقابل تسخیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت استقامتی فرنٹ ڈونلڈ ٹرامپ سے منسوب منصوبے سے سخت مذاکراتی جنگ لڑ رہی ہے۔
زیاد النخالہ نے مزید کہا ٹرمپ منصوبہ درحقیقت دشمن کے سامنے فلسطینی قوم کی شکست کا مکمل اعلان ہے۔ لیکن ہم اپنی عوام کی اس قدر قربانی اور جانثاری کے بعد دشمن کی شرائط کے آگے ہتھیار نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مزاحمت نے اس بنیاد پر مذاکرات سے رضامندی کا اظہار کیا کہ کچھ مجوزہ شقوں کے ساتھ مثبت طور پر نمٹا جا سکتا ہے جن میں سے پہلی، قیدیوں کا تبادلہ ہے۔ اگر دشمن مذاکرات کے ذریعے وہ کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکا، تو ہمیں مضبوطی سے کھڑے ہونا چاہئے اور اپنی عوام کے خون سے چکائی گئی بڑی قیمت کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے۔ جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں انتخاب کرنا ہو گا کہ یا تو ہم اس جنگ سے سرخرو ہو کر نکلیں، اپنے شہیدوں اور اپنی مزاحمت پر فخر کریں، اپنے حقوق سے جڑے رہیں یا پھر دشمن کی شرائط کے آگے ہتھیار ڈال دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق شق کو آنے والے چند دنوں میں حل کیا جا سکتا ہے، اس طرح ہم آگ کے شعلے بجھا دیں گے اور دشمن کے حملہ آور ہونے کے بہانے ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد کی تاریخ میں ایک سخت جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زیاد النخالہ کے ذریعے انہوں نے نہیں کر دشمن کے کیا کہ نے کہا
پڑھیں:
پاکستانی و کشمیری عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شرافت علی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو مسلح افواج پاکستان کے ساتھ مل کر منہ توڑ جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دیویڈی آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کرنے اور پاکستان کا وجود دنیا سے مٹانے کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی و کشمیری عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، نریندر مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو مسلح افواج پاکستان کے ساتھ مل کر منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کے دوران مسلح افواج پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز گرا کر پوری دنیا کو حیران کر دیا مجھ سمیت پوری کشمیری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا فلیڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پوری فوج متحد و منظم ہے، بھارت پاکستان کے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اور دھمکیاں دینا بند کرے۔ پاکستان خودمختار، باوقار، پرامن اور ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے عوام سے شکست کھا کر اپنے ہوش و حواس کھو چکے ہیں، انڈین آرمی چیف کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، دھونس اور دھمکی کی سیاست بھارت کا وطیرہ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں سے بھارت کا چہرا بے نقاب ہو گیا ہے، عالمی برادری کو ان کے جارحانہ عزائم کی مذمت کرنی چاہیے، انڈین آرمی چیف نے پاکستانی و کشمیری قوم کو للکارا ہے جو سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔