فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کیلیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے: وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
شرم الشیخ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
مصر سے پاکستان روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’’شرم الشیخ میں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہو رہا ہوں، اپنے تاثرات بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا کیوں اس سے گہرا تعلق رہا۔ پاکستان کی سب سے بڑی ترجیح غزہ پر مسلط نسل کشی کے فوری خاتمے کی تھی، دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اس مؤقف کو دوٹوک انداز میں پیش کیا۔ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی کی اساس ہے اور رہے گا‘‘۔
جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،سلمان اکرم راجہ،نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
As I board the plane to return home after the Gaza Peace Summit in Sharm el Sheikh, I want to share some reflections on the potentially transformational nature of what took place and why Pakistan has been so deeply involved.
The most important priority for Pakistan was the… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 14, 2025
وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے قتلِ عام رکوانے کے لیے قدم اٹھانے کا وعدہ کیا اور پورا کیا، صدر ٹرمپ کی امن کے لیے غیر معمولی خدمات کو سراہتے رہیں گے۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔