عالمی بینک نے پاکستان میں سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کر دی۔حکومت نے رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے تاہم عالمی بینک نے معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان 3.

6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد معاشی بحالی میں سست روی کا خدشہ ہے، سیلابی نقصانات سے مالی سال 26-2025 میں حقیقی جی ڈی پی گروتھ 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مہنگائی 7 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے۔پنجاب میں زرعی پیداوار میں 10 فیصد کمی ہوئی جبکہ چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی کی فصل متاثر ہوئی۔ خوراک کی ترسیل متاثر ہونے سے مالیاتی خسارہ 5.5 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ معاشی ترقی کا انحصار زرعی شعبے کی بحالی پر ہوگا۔عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح میں اگلے سال ایک فیصد کمی کا امکان ہے۔ رواں مالی سال غربت کی شرح 44 فیصد اور اگلے مالی سال میں 43 فیصد رہنے کا امکان ہے۔اسی طرح رپورٹ میں بتایا گیا کہ محصولات میں اضافے، اخراجات میں کمی اور زرعی بحالی سے معاشی بہتری ممکن ہے، 5 سالہ اصلاحاتی منصوبے کے تحت ٹیرف میں کمی سے برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے برآمدات میں کمی مگر ترسیلات زر اور تیل کی کم قیمتوں سے توازن ممکن ہوگا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عالمی بینک نے مالی سال کا خدشہ

پڑھیں:

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے