پاکستان سمیت دنیا میں سپر مون کا نظارہ: 13 فیصد زیادہ روشن
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان اور دنیا بھر میں رواں سال کے پہلے سپر مون کا دلکش نظارہ دیکھا گیا۔ سپر مون ایک عام مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سپر مون زمین سے تقریباً 224599 میل کے فاصلے پر ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے سپر مون کا نظارہ کرنے کیلئے شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں کا رخ کیا‘ فوٹوگرافرز سپر مون کے حسین مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے دوسری جانب سوشل میڈیا پربھی سپر مون کی تصاویر اور ویڈیوز کی بھرماردیکھنے میںآئی ماہرین فلکیات کے مطابق اگلا سپر مون اگلے سال اسی ماہ میں متوقع ہے رات بھرآسمان پر چاند اپنے پورے جوبن پررہا اوریہ نایاب منظر لوگوں کو مسحور کر تارہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔