پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر  جنید  اکبر  نے  مطالبہ کیا ہےکہ صنم  جاوید کی گرفتاری  پر  خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت  اپنی  پوزیشن  واضح کرے۔ایک بیان میں جیند اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔جنید اکبر نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو  اسمبلی بلا کر  وضاحت طلب کرنی چاہیے۔

واضح رہےکہ خاتون وکیل نے پشاور میں  آفیسر میس کے سامنے سے  پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لےگئے۔ترجمان وزیر اعلیٰ فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملے پر ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیے تھے۔ ایف آئی آر ایڈووکیٹ حرا بابر کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاور میں درج کی گئی۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے واقعےکی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے جس کے بعد پشاور پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان سے مقابلے نہ کرنے کی تجویز پر بھارتی کرک بورڈ کا رد عمل سامنے آگیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: صنم جاوید

پڑھیں:

ف لیگ کاٹرانسپورٹ کرایوںمیںکمی کامطالبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں شروع کی گئی ٹرانسپورٹ بسوں کے کرایوں میں طلباء ، طالبات، خواتین اور سینئر سٹیزنز کے لیے کم از کم رعایت دی جانی چاہیے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • دہلی کار بم دھماکے نے مودی کی نئی جنگی پالیسی کی حدود واضح کردیں، واشنگٹن پوسٹ
  • سندھ حکومت کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، علامہ حیات عباس نجفی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کی طلبی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
  • خیبرپختونخوا میں اسمال ڈیمز سے متعلق اجلاس کا انعقاد
  • ف لیگ کاٹرانسپورٹ کرایوںمیںکمی کامطالبہ
  • ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِعمل
  • اسلامی یکجہتی گیمز: میڈلز کی دوڑ میں پاکستان کی لمبی چھلانگ، 13 درجے اوپر آگیا
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس،  عمران خان کی بہنوں پر مبینہ تشدد کی شدید ترین مذمت
  • آئرش مصنفہ سلی رونی کا برطانیہ میں فلسطین ایکشن سے منسلک قیدیوں کی مبینہ بدسلوکی پر اظہارِ تشویش
  • وفاق کے ساتھ کھلی جنگ ہونی چاہیے،جنید اکبر خان