ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران پاکستانی بینکوں نے ایکویٹی کارکردگی کے لحاظ سے ایشیا پیسیفک خطے میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی، لاہور میں قائم بینک آف پنجاب 176.4 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ اُن بینکوں میں سرفہرست رہا جن کی مارکیٹ ویلیو 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھی۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر تک بینک آف پنجاب کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 32 کروڑ ڈالر تھی جو خطے کے دیگر تمام بینکوں سے بہتر کارکردگی ہے، پشاور میں قائم بینک آف خیبر 108.

2 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، پاکستان کے دیگر 6 بینکوں میں نیشنل بینک آف پاکستان، جے ایس بینک، عسکری بینک اور حبیب بینک بھی شامل ہیں، جو ٹاپ 15 میں آئے۔

پاکستان کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس بھی نمایاں طور پر بہتر ہوا، جو جولائی میں 11 فیصد اور ستمبر میں 11.4 فیصد بڑھا، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ مئی میں بھارت کے ساتھ فوجی تنازع کے خاتمے اور امریکا کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات کے باعث ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی قیادت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی متعدد ملاقاتوں نے مارکیٹ کے اعتماد میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انڈونیشیا کے بینکوں نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی، پی ٹی آلو بینک انڈونیشیا 89.2 فیصد کے منافع کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ دیگر انڈونیشی بینک جیسے پی ٹی بینک مایاپادا انٹرنیشنل، پی ٹی بینک نیو کامرس اور پی ٹی بینک گنیشا بھی ٹاپ 15 میں شامل تھے، ویتنام کے تین بینک فہرست میں آئے، جن میں سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو والا ویتنام پراسپرٹی جوائنٹ اسٹاک کمرشل بینک (9.34 ارب ڈالر) بھی شامل ہے۔

اس کے برعکس، چین اور بھارت کے بینکوں کو مشکلات کا سامنا رہا، چین کے 7 درمیانے درجے کے بینک، جن میں بینک آف جیو جیانگ اور چائنا ایوربرائٹ بینک شامل ہیں، کمزور قرضوں کی طلب اور منافع کے دباؤ کی وجہ سے بدترین کارکردگی دکھانے والوں میں شامل رہے، بھارتی بینکوں جیسے آواس فنانسئرز اور دھن لکشمی بینک کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔

خطے کا سب سے کمزور بینک انڈونیشیا کا پی ٹی بینک نیشنل نو بو رہا، جس کا مجموعی منافع منفی 31.9 فیصد رہا، بنگلہ دیش کا مڈلینڈ بینک، جو دوسری سہ ماہی میں سرفہرست تھا، تیسری سہ ماہی میں منفی 20.9 فیصد کے ساتھ تیسرے بدترین مقام پر آگیا، جنوبی کوریا کے کاکاو بینک کی کارکردگی بھی منفی 20.8 فیصد رہی۔

اگرچہ ایشیا پیسیفک خطے کی مجموعی کارکردگی ملی جلی رہی، تاہم پاکستانی بینکوں، خصوصاً سرکاری بینکوں نے مضبوط کارکردگی دکھائی، جنہیں سازگار مارکیٹ حالات اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد سے فائدہ حاصل ہوا۔

The post پاکستانی بینکس، ایشیا پیسیفک ریجن میں منافع کمانے میں سب سے آگے appeared first on M News.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایشیا پیسیفک پی ٹی بینک منافع کے فیصد کے کے ساتھ

پڑھیں:

دبئی ایئرشو میں بھارتی اہلکاروں کی جے ایف 17 کے ساتھ تصاویر، پاکستانی پائلٹس کی چائے کی پیش کش

دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران پاکستانی پویلین کے چرچے ہیں جہاں دنیا بھر کے لوگ اور فوجی آکر یہاں موجود دفاعی ساز و سامان دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاک فضائیہ کا دستہ اپنے سربراہ کی قیادت میں جاری ایئرشو میں موجود ہے جہاں پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہورہے ہیں۔

رواں سال مئی میں بھارت کو دھول چٹانے اور رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرانے میں پاکستان کی مدد کرنے والے طیارے کو دیکھنے کیلیے دنیا بھر کے دفاعی و عسکری مبصرین نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

Indian Navy personnel taking a lot of pictures of the Pakistan Air Force's JF-17 Thunder at its static display at the Dubai Air Show 2025: pic.twitter.com/L4sTPjt4JI

— The STRATCOM Bureau (@OSPSF) November 20, 2025

حیران کن بات یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے اور انہوں نے اس شاندار شاہکار کو دیکھنے کیلیے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

بھارتی افسران و اہلکاروں کے پہنچنے پر پاکستانی پائلٹس نے انہیں چائے کی پیش کش کی، اس دوران دونوں ممالک کے فضائی اہلکاروں کی غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔

بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے بالخصوص جے ایف 17 تھنڈر اور دیگر پاکستان کی فضائی دفاعی تنصیبات کے ساتھ تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ایک عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پاکستانی اہلکاروں نے بھارتی پائلٹس سے ملاقات کے بعد انہیں چائے کی پیش کش کی تاہم انہوں نے انکار کیا اور پانی پر اکتفا کیا۔

پاکستانی حکام نے مؤقف اپنایا کہ اگر کوئی بھی مہمان ہمارے پاس آئے تو اُس کا خیر مقدم اور استقبال کرتے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ تصویریں بنوانے والےبھارتی پائلٹس کو، پاکستانی پائلٹس کی چائےکی پیشکش
  • بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان ائیر فورس اور جے ایف-17 تھنڈر کے فین نکلے
  • اسلامک گیمز: ہائی جمپر شہروز خان کی مایوس کن کارکردگی
  • دبئی ایئرشو میں بھارتی اہلکاروں کی جے ایف 17 کے ساتھ تصاویر، پاکستانی پائلٹس کی چائے کی پیش کش
  • جدہ ریجن میں انویسٹر فورم کے سالانہ انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل،چوہدری شفقت محمود صدر،چوہدری عبدالخالق لک سیکرٹری جنرل منتخب
  • پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکا سے تعلقات میں بہتری اور اسٹاک مارکیٹ کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا: بلوم برگ
  • وفاقی محصولات کی تقسیم میں پنجاب لاڈلہ ہے، مزمل اسلم
  • اسلامی بینکوں کی عبایہ پالیسی بے بنیاد قرار، اسٹیٹ بینک نے لاتعلقی ظاہر کر دی
  • دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ، پاکستانی چوتھے نمبر پر رہے
  • خواتین کیلیے عبایہ لازمی قرار دینے پر اسلامی بینکوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت