کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک کے تمام علاقوں میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا ریلیف پیکج، سیلاب زدہ علاقوں کے 25 لاکھ سے زیادہ گھروں کے بجلی بل معاف
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، اور حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی۔
29 ستمبر کو نیپرا نے ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
سی پی پی اے کی جانب سے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی تھی۔
نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت نیپرا ہیڈکوارٹر میں چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت مکمل کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق عوامی سماعت میں سی پی پی اے جی کے حکام، وزارتِ توانائی کے نمائندوں، بزنس کمیونٹی، صحافیوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بجلی صارفین پر گردشی قرضے کا بوجھ: حکومت کا لائحہ عمل کتنا مؤثر ہے؟
سی پی پی اے جی نے ایف سی اے (فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ) کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز پیش کی تھی، جس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اضافہ اضافی وصولی بجلی کی قیمت سی پی پی اے کراچی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نیپرا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اضافہ اضافی وصولی بجلی کی قیمت سی پی پی اے کراچی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نیپرا وی نیوز ماہانہ ایڈجسٹمنٹ سی پی پی اے میں بجلی کے لیے
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔