تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ نظام میں تعطل کے باعث لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں،چند روز قبل 300 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 500 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے احتجاج سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا؟

دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بند گوبھی 120 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو، کھیرا 80 سے 140، شلجم 150 سے 300، میتھی 200 سے 400، اور پھلیاں 200 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔ اسی طرح مونگرے 80 روپے پاؤ سے بڑھ کر 120 روپے پاؤ اور ٹینڈے و کیا کدو 320 روپے فی کلو تک جا پہنچے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ احتجاجی دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث سبزیوں کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں منڈیوں میں قلت اور قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کارکنان کا پولیس وین پر قبضہ، سرکاری بس پر حملہ

شہریوں نے مہنگائی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قیمتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، اور اب سبزیاں خریدنا بھی عوام کے لیے مشکل بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مؤثر اقدامات کرے تاکہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد پاکستان پنجاب ٹی ایل پی احتجاج قیمتیں لاہور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد پاکستان ٹی ایل پی احتجاج قیمتیں لاہور سبزیوں کی قیمتوں میں روپے فی کلو ٹی ایل پی

پڑھیں:

پنجاب کے بلدیاتی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 دسمبر کو صوبہ گیر احتجاج کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کو  سیاہ قانون  قرار دیتے ہوئے 7 دسمبر کو صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے, اس دن ہونے والے احتجاج کے ساتھ،بدل دو نظام تحریک،کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، جو ملک گیر پرامن مزاحمتی مہم کی شکل اختیار کرے گی۔

منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی نے فارم 47 کے ذریعے جو مقامی حکومتوں کا قانون منظور کیا ہے وہ عوامی نمائندگی کے بنیادی حق کو سلب کرتا ہے، اس نظام میں اختیارات منتخب نمائندوں کے بجائے افسر شاہی کو دے دیے گئے ہیں، جبکہ غیرجماعتی الیکشن کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے،شریف خاندان صوبے پر اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لیے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے گریزاں ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرے گی جبکہ تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے،بدل دو نظام تحریک  کے تحت عوامی ریفرنڈم، دستخطی مہم، دھرنے اور اسمبلیوں کے گھیراؤ سمیت تمام پرامن ذرائع اختیار کیے جائیں گے، جماعت اسلامی کرپشن، مہنگائی، امریکی و آئی ایم ایف کی غلامی، تعلیمی بحران، امن و امان کے بگاڑ اور غزہ کی صورتحال پر حکومتی خاموشی کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتی رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان  نے اجتماع عام کی حالیہ کامیابی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد نے مینار پاکستان پر جمع ہوکر فرسودہ و ظالمانہ نظام کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا، عالمی وفود کی شرکت نے بھی ثابت کیا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی، منظم اور عالمی ویژن رکھنے والی جماعت ہے۔

صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو آزادی اظہار پر حملہ قرار دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی آئین کے مطابق پرامن احتجاج کا حق رکھتی ہے،نواز شریف اور ان کا خاندان ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی سے اقتدار میں آیا، حتیٰ کہ گزشتہ انتخابات میں 70 ہزار ووٹ بھی مقتدر حلقوں کی مدد سے دیے گئے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • بدین ،انتظامی نااہلی کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم
  • پنجاب کے بلدیاتی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 دسمبر کو صوبہ گیر احتجاج کا اعلان
  • گروپ انشورنس عدم ادائیگی کیس: پنشن بند ہونے کے عندیہ پر عدالت برہم
  • وژن 2030 ء تک ٹریفک نظام خود کار طریقے سے چلایا جائے گا، پیر محمد شاہ
  • ’آٹزم کا شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم
  • عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ نئی بلندی پر
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
  • سونا مزید مہنگا: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اچانک اضافہ
  • سونا مزید مہنگا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک بڑھ گئیں
  • سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ