حکومت کی نئی ایڈجسٹمنٹ پالیسی کے تحت بجلی مہنگی کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت اگست کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق کیا گیا ہے، جب کہ اس اضافی وصولی کا اطلاق صارفین کے اکتوبر کے بلوں میں ہوگا۔
دستاویز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کے لیے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی، تاہم نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا۔
ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں کے ساتھ منسلک ہوتا ہے، جس کے باعث صارفین کو ہر ماہ نیا بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لیسکو نے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی
سٹی42ؒ: لاہور کے گلبرگ علاقے میں چینی بنانے والے ایک یونٹ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ چوری ڈائریکٹ سپلائی لائن سے کی گئی تھی، اور اس سلسلے میں متعدد کیبل اور میٹر قبضے میں لیے گئے ہیں۔انسداد چوری آپریشن ایس ای ساؤتھ سرکل کے محمد حسین کی نگرانی میں کیا گیا، اور ایکسین گلبرگ محمد طاہر نے بتایا کہ وہ چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
اس کے علاوہ ایس ڈی او سب ڈویژن کا کہنا ہے کہ چوروں کو لاکھوں روپے کا ڈی ٹیکشن بل بھی لگایا جائے گا۔
اسی دوران پیرا فورس نے اس یونٹ کو سیل کر دیا ہے اور چینی کی پیکنگ اور دیگر اجزاء کے نمونے حاصل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔