اگر امریکہ اپنے طرز عمل پر بضد رہا تو چین یقیناً جوابی اقدامات اختیار کرے گا،چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
اگر امریکہ اپنے طرز عمل پر بضد رہا تو چین یقیناً جوابی اقدامات اختیار کرے گا،چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی حالیہ معاشی اور تجارتی پالیسیوں اور اقدامات کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ چین نے نوٹ کیا ہے کہ درمیانے درجے اور بھاری ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء کاعسکری میدان میں وسیع اور اہم استعمال ہوتا ہے۔ چین قانون کے مطابق متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول عائد کرتا ہے تاکہ عالمی امن اور علاقائی استحکام کو بہتر طور پر برقرار رکھا جائے اور عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے اعلان سے قبل چین نے تمام متعلقہ ممالک اور علاقوں کو دو طرفہ ایکسپورٹ کنٹرول ڈائیلاگ میکانزم کے ذریعے آگاہ کر دیا تھا۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے برآمدی کنٹرول پر اقدامات ،برآمدات پر پابندی نہیں ہیں ۔ جب تک یہ شہری مقاصد کے لئے استعمال ہوں ، ان کی منظوری دی جا سکتی ہے، اور متعلقہ کاروباری اداروں کو اس سلسلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو بہتر بنانے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ ایکسپورٹ کنٹرول ڈائیلاگ اور تبادلے کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
امریکا کی جانب سے چین پر 100 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کے اعلان کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے سے امریکا نے قومی سلامتی کے تصور کا بےجا استعمال کرکے چین کے خلاف امتیازی سلوک اختیار کیا ہے اور اس کی کنٹرول لسٹ میں 3 ہزار سے زائد اشیاء شامل ہیں جبکہ چین کی ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں صرف 900 سے زائد اشیاء شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر ،رواں سال ستمبر میں میڈرڈ میں چین-امریکہ معاشی اور تجارتی مذاکرات کے بعد سے ، صرف 20 دن میں ، امریکہ نے چین پر نئی پابندیوں کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے اور کنٹرول شدہ کاروباری اداروں کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں اپنی من مانی کی ہے ، جس سے ہزاروں چینی کاروباری ادارے متاثر ہوئے ہیں۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے چین کے خیر سگالی اور اس کے خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کی سمندری ، لاجسٹک اور جہاز سازی کی صنعتوں کے لئے 301 اقدامات پر عمل درآمد پر اصرار کیاہے۔ امریکا کےان اقدامات نے فریقین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے ماحول کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اپنے طرز عمل پر بضد رہا تو چین اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے یقیناً جوابی اقدامات اختیار کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، رانا ثنااللہ ذبیح اللہ مجاہد کا 58 پاکستانی فوجی شہید کرنے کا دعویٰ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کل صبح شروع ہو گی: اعلیٰ عہدیدار حماس غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سعودی عرب کا ردعمل سامنے آ گیا خواتین ،بچوں ،آل چائنا ویمنز فیڈریشن اور خاندانی تعلیم اور خاندانی روایات پر چینی صدر کے بیانات کے اقتباسات کے کثیر السان ایڈیشنز کی... امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کا دورہ غزہ، حماس کا غیرمسلح ہونے سے انکار
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ چینی وزارت تجارت کے لئے کہ چین چین کی
پڑھیں:
چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139 نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔